بجلی صارفین نے محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف سخت برہمی کااظہار کیا، کٹوتی شیڈول میں کمی کرنے کا مطالبہ
سرینگر // محکمہ بجلی کی جانب سے بجلی کٹوتی شیڈول میں کوئی کمی نہ کرنے پر صارفین بجلی نے محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ واد ی کے دیگر علاقوں میں بجلی کٹوتی میں اضافہ کیا گیا ہے جس کے باعث صارفین پریشان و حیران ہے ۔ سی این آئی کے مطابق موسم بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ ماہ فروری اختتام ہو نے کو ہے تاہم محکمہ بجلی کی جانب سے بجلی کٹوتی شیڈول میں کوئی کمی نہیں کی گئی ۔ صارفین نے کہا ہے کہ محکمہ بجلی کی جانب سے جو کٹوتی شیڈول ماہ نومبر جاری کیا گیا ہے آج بھی اُسی شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں بجلی صارفین کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔ صارفین نے کہا ہے کہ محکمہ بجلی کی کٹوتی شیڈول میں کوئی نہ کرنا صارفین بجلی کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال کٹوٹی شیڈول میں کوئی کمی نہی کی گئی ہے جبکہ اس کے برعکس گزشتہ کئی دنوں سے ایک کٹوتی میں اضافہ کیا گیا ہے ۔صارفین کے مطابق بجلی کی ناپیدی کی وجہ سے صارفین کو شدید دشواریاں پیش آرہی ہے ۔ انہوںنے محکمہ بجلی کے چیف انجینئر اور سیکریٹری بجلی سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کٹوتی شیڈول میں فوری طور پر کمی لائی جائے اور نیا کٹوتی شیڈول جاری کیا جائے ۔ ادھر تاجروں نے کہا ہے کہ بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ان کے کاروبار پر کافی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور اگر محکمہ بجلی کٹوتی شیڈول میں کمی نہیں لائے گا تو تاجر برادری کوئی راست اقدام اُٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ پر عائد ہوگی۔ واضح رہے کہ وادی کشمیر میں موسم سرماء شروع ہونے سے پہلے ہی محکمہ بجلی کی جانب سے صارفین کو فراہم کی جانے والی بجلی میں کٹوتی شروع کی جاتی ہے جس کے تحت میٹر والے علاقوں اور غیر میٹر والے علاقوں کیلئے الگ الگ بجلی کی فراہمی اور بجلی کی کٹوتی ہوتی ہے ۔










