حکومت موجودہ ڈِگری کالجوں میں بنیادی ڈھانچے کی اَپ گریڈیشن او ر فیکلٹی کی ضروریات پرتوجہ مرکوز کر رہی ہے۔ وزیر تعلیم

گزشتہ ایک برس کے دوران باہو ، جموں سائوتھ تحصیلوں سے زائد اَز 140کنال تجاوزات کی زمین واپس حاصل کی گئی:حکومت

جموں//حکومت نے ایوان کو بتایا کہ جنوری 2025 سے باہو اور جموں سائوتھ تحصیلوں میں 34 اِنسداد تجاوزات مہموں کے دوران 140 کنال اور 11 مرلہ اراضی واگزار کی گئی ہے۔وزیر برائے تعلیم سکینہ اِیتو نے یہ بات آج ایوان میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے رُکن اسمبلی وِکرم رندھاواکے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں تجاوزات کو روکنے اور پہلے سے واگزار کی گئی اَراضی کی حفاظت کے لئے فینسنگ اور سائن بورڈز نصب کرنے کا عمل بھی کیا گیا ہے۔وزیر نے کہا کہ متعلقہ جونیر انجینئر، پٹواری، انچارج کے ڈبلیو آئی پر مشتمل ٹیمیں باقاعدگی سے اپنے دائرہ اختیار کے علاقوں کا دورہ کرتی ہیں اور جے ڈِی اے کی زمین پر کسی بھی تجاوز کی کوشش کی فوری اطلاع دیتی ہیں۔اُنہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ایوان کو بتایا کہ تحصیل باہو میں 688 کنال 17 مرلہ اور تحصیل جموں سائوتھ میں 579 کنال اراضی غیر قانونی قبضے کے تحت ہے۔وزیر نے کہا کہ یہ غیر قانونی قبضے پرانے ہیں اور ان کو جے اینڈ کے پبلک پریمیسس (ایویکش آف آتھورائزڈ اوکیپنٹس) ایکٹ 1988 اور دیگر متعلقہ قوانین کے تحت ہٹایا جا رہا ہے۔اُنہوں نے ایوان کو بتایا کہ جے ڈِی اے کے پاس کافی عملہ موجود ہے اور جب ضرورت پیش آتی ہے تو جے ایم سی، ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور مقامی پولیس مکمل تعاون فراہم کرتی ہیں تاکہ انکروچمنٹ مہمات کو کامیاب بنایا جا سکے۔اُنہوں نے کہا کہ غیر قانونی تجاوزات میں ملوث جے ڈی اے کے اَفسران/اہلکاروں کے خلاف مناسب کارروائی کی گئی ہے جیسے وارننگ کا اجرأ ، آر ڈی اے کا آغاز، سروس بک میں ریڈ اَنٹری،انکریمنٹ کو منسوخ کرنے جیسی مناسب کارروائی کی گئی ہے۔وزیر نے مزید کہا کہ قانون کے مطابق اور ضروری تصدیق کے بعد ذمہ داری عائد کی جاتی ہے اور اس کی پیروی مناسب طریقے سے کی جاتی ہے۔