سرینگر / /گرمی کی شدت سے باغات میں میوہ جات میں مختلف قسم کی بیماریاں پھوٹنے لگی ہیں جس سے زمینداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔اس سلسلے میں قصبہ پٹن اور اس کے مضافاتی علاقوں کے میوہ صنعت سے وابستہ افراد نے بتایا کہ شدید گرمی سے میوہ باغات میں میوہ جات سوکھنے لگے ہیں اور مختلف بیماریاں پھوٹنے لگی ہیں ۔جس سے میوہ صنعت کو ایک اور دھچکہ لگنے کا خطرہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ میوہ صنعت بچانے کیلئے بروقت اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ میوہ صنعت یہاں آبادی کی اقتصادی بحالی کیلئے ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور اس بچانا اقتصادیات بچانا ہی ثابت ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی برسوں سے میوہ صنعت کو موسمی خرابی کی وجہ سے کافی نقصان پہنچاجس کی بھرپائی ممکن نہیں ہوسکی ۔انہوں نے کہا کہ اب چونکہ سیزن عروج پر ہے اور میوہ جات تیار ہونے کو ہے جس کے ساتھ زمینداروں کی امیدیں وابستہ ہوئی ہیں ۔اس سلسلے میں انہوں نے محکمہ ہاٹی کلچرل کے حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو سنجیدہ لیتے ہوئے جانکاری کیمپ منعقد کئے جائیں اوران میں ماہرین زمینداروں کو بروقت تدارک کرنے کیلئے موزون ادویات استعمال کرنے کا مشورہ دیں گے تاکہ میوہ صنعت تباہ ہونے سے بچ سکے ۔










