water crises

گرمیوں کے ایام بھی وادی کے درجنوں علاقوں میں پینے کا صاف پانی ناپید

سرینگر// گرمیوں کے ان ایام میں بھی وادی کشمیر کے اکثر و بیشتر علاقوں میں پانی کی قلت سے ہا ہا کار مچی ہے اس دوران لوگوں نے محکمہ جل شکتی پر الزام لگایا ہے کہ صبح و شام پانی کی سپلائی معطل کر کے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔گرمیوں کے ان ایام میں بھی لوگوں کو پینے کے صافی پانی کی قلت نے پریشان کر کے رکھا ہے ۔ شہر سرینگر کے کئی علاقوں کے لوگوں نے آج محکمہ جل شکتی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ لوگوں کو پینے کا پانی فراہم کرنے میں ناکام ہو چُکا ہے ۔ لوگوں کے مطابق شہر خاص کے اکثر علاقوں میں صبح و شام پانی کی سپالائی کو بند کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان گرمیوں کے دنوں میں لوگوں کو کافی مشکلات درپیش آرہی ہے انہوں نے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف اپنی ناراضگی جتاتے ہوئے کہا کہ اگرچہ محکمہ نے حال ہی میں ایک مہم کے تحت صارفین کو پانی حاصل کرنے کیلئے کنکشن درج کرنے کا مشورہ دیا تھا تاہم محکمہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام ہو چُکا ہے پھر کس طرح محکمہ صارفین سے کنکشن درج کرنے کی بات کر رہے ہیں اس دوران شہر خاص کے بیشتر علاقوں کے لوگوں نے کہا کہ وضو کیلئے بھی پانی دستیاب نہیں ہوتا اور مسجدوں میں بھی پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے نمازیوں کو کافی دشواریاں پیش آرہی ہے لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لوگوں کو پینے کا پانی فراہم کرنے کے سلسلے میں موثر اقدامات اُٹھائیں ۔ اس دوران کئی لوگوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ علاقوں میں پانی کے ٹینکر دن میں ایک بار بھیجے جائیں تاکہ لوگ پانی کی عدم دستیابی سے پیدا شدہ صورتحال سے نجات حاصل کر سکیں ۔