damaged roads in kashmir

گجر بستی مورہ میں سڑک کی حالت انتہائی خستہ

لوگوں کا عبور و مرور دشوار، لوگوں نے کی اعلیٰ حکام سے اپیل

سرینگر//جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گجر بستی مورہ سلر کی اندرونی سڑک انتہائی خستہ ہونے کے نتیجے میں اس سڑک پر لوگوں کا عبور ومرور دشوار بن گیا ہے جبکہ مقامی لوگوں کی جانب سے اس ضمن میں متعلقہ حکام سے بار بار گزارش کرنے کے بعد بھی سڑک کی مرمت کا کام ہاتھ میں نہیں لیا جارہا ہے۔ وائس آف انڈیا کے مطابق شاہ پورہ سے گجر بستی مورہ تک اندرونی سڑک انتہائی خستہ ہوچکی ہے۔ سڑک پر جگہ جگہ بڑے گڑھے بن چکے ہیں جبکہ اوبڑ کھابڑ سڑک پر چلنا لوگوں کا عبور و مروردشوار بن گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے وی او آئی نمائندے امان ملک کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سڑک کی مرمت کے سلسلے میں اگرچہ متعلقہ محکمہ کے ذمہ داروں سے کئی باربات کی اور انہیں سڑک کی مرمت کیلئے بار بار گزارش کی گئی لیکن لوگوںکی درخواست کو محکمہ نے بار باردرخواست کی تاہم انہوں نے آج تک اس کی جانب کوئی دھیان نہیں دیا۔ لوگوںنے کہا کہ اس وقت اگرچہ موسم بہتر ہے تاہم بارشوں کی وجہ سے اس سڑک پر قریب چار انچ کیچڑ جمع ہوتا ہے اور لوگ ا ن دنوں اپنے گھروں سے باہر نہیں نکل پارہے ہیں لوگوں نے کہا کہ سڑک کی خستہ حالی کے سبب یہاں پر رہنے والے لوگوں کے رشتہ دار بھی یہاں آنا پسند نہیں کرتے اور ناہی اس خستہ حال سڑک پر گاڑی چلانا ممکن بن جاتا ہے۔ لوگوں نے کہا کہ سب سے زیادہ تکلیف اس وقت ہوتی ہے جب کسی مریض کو ہسپتال پہنچانا مطلو ب ہوتا ہے کیوں کہ سڑک خستہ ہونے کی وجہ سے مریض کو پیدل ہی ہسپتال تک پہنچایا پڑتا ہے۔ لوگوں نے اس ضمن میں حکام سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ سڑک پر فوری طور پر تجدید و مرمت کا کام شروع کریں تاکہ لوگوں کی مشکلات کاازالہ ہوسکے۔