سرینگر//گاندربل میں گزشتہ شام ایک 19سالہ نوجوان پاور کنال میں غرقآب ہوا ۔ مقامی لوگوں اور پولیس نے مہلوک نوجوان کی لاش کو ڈھونڈنے کی بھر پور کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہیں ہوئے ۔ تاہم منگل کے روز قریب 18گھنٹوں بعد مذکورہ نوجوان کی لا ش برآمد ہوئی ہے جس کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ اس کا تعلق پاندچھ سرینگر سے ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے وسطی ضلع گاندر بل میںپاندچھ سرینگر کا ایک نوجوان پاور کنال میں غرقآب ہوگیا۔یہ حادثہ گذشتہ شام گنڈ میں پیش آیا جہاں پاندچھ کا 19سالہ محمد سلیم خان پاور کنال میں گرنے کے بعد لاپتہ ہوگیا۔ ایس ایچ او پولیس سٹیشن گنڈ میر عبدالرشید نے اس ضمن میں بتایا کہ 19 سالہ محمد سالم خان ولد عبدالمجید خان سوموار کے روز اپنے دوستوں کے ہمراہ سیرو تفریح کے لئے سونہ مرگ جارہاتھا۔ مذکورہ نوجوان گنڈکے مقام پر پاور کنال میں نہانے کے دوران غرق آب ہوگیا۔ ایس ایچ او گنڈ کے مطابق اطلاع ملتے ہی غرقآب نوجوان کی تلاش شروع کی گئی تھی تاہم اندھیرا ہونے کے نتیجے میں آپریشن ملتوی کرنا پڑا اور آج صبح پھر سے لاش ڈھونڈنے کا کام شرو ع کیا گیا اور کافی وقت کے بعد مذکورہ نوجوان کی لاش برآمد کرلی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پاور کنال کے کنارے پر لڑکے کے کچھ کپڑے بر آمد ہوئے ہیں۔اس واقعے پر علاقے میں کہرام مچ گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر جمع ہوئی ۔ادھر ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ نوجوان کی لاش جونہی آبائی علاقہ پہنچائی گئی تو ہاں کہرام مچ گیا ۔










