کسی بھی طبی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مناسب طبی عملہ اور سہولیات تعینات کی ہے / سیکرٹری صحت
سرینگر// میلہ بھوانی کے پیش نظر تمام انتظامات کو حمتی شکل دی گئی ہے کی بات کرتے ہوئے سیکرٹری صحت سید عابد رشید نے کہا کہ محکمہ صحت نے کسی بھی طبی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جگہ پر مناسب طبی عملہ اور سہولیات تعینات کر دی ہیں۔ سی این آئی کے مطابق گاندربل میں سالانہ میلہ کھیر بھوانی سے پہلے سیکرٹری صحت اور طبی تعلیم ڈاکٹر عابد رشید شاہ نے کہا کہ اس تقریب کے خوش اسلوبی سے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔کھیر بھوانی میں انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت سے متعلق جامع تیاریاں کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا‘‘محکمہ صحت نے کسی بھی طبی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جگہ پر مناسب طبی عملہ اور سہولیات تعینات کر دی ہیں۔ ایمبولینسز، موبائل میڈیکل یونٹس، اور ابتدائی طبی امداد کے مراکز پوری طرح سے لیس اور کام کر رہے ہیں‘‘۔انہوں نے مختلف اسٹیک ہولڈرس کی جانب سے کی جانے والی مشترکہ کوششوں کو بھی سراہا۔ عابد رشید نے مزید کہا ’’کشمیری پنڈت، سیکرٹریٹ کے ملازمین، اور کئی این جی اوز میلے کی کامیابی کو یقینی بنانے میں قابل ستائش کردار ادا کر رہے ہیں۔ عقیدت مندوں کے لیے ایک پرامن اور روحانی طور پر افزودہ تجربہ فراہم کرنے میں ان کا تعاون اہم ہے‘‘۔خیال رہے کہ گاندربل کے تولہ مولہ علاقے میں ہر سال میلہ کھیر بھوانی منایا جاتا ہے جس دوران ہزاروں کی تعداد میں کشمیر پنڈت اس میں شرکت کرتے ہیں۔










