mian altaf

گاندربل اور کنگن حلقوں میں این سی کی جیت عوام کابھرپور اعتماد کی عکاسی

جیت ذمہ داری اور عوام کی خدمت کازریعہ ہے جسپرکھرا اترناہوگا /میاںالطاف

سرینگر// کنگن اور گاندربل میں این سی کے نامز دامیدواروں کوکامیابی ملنے پر اننت ناگ، پونچھ، راجوری حلقے کے ممبر پارلیمنٹ نے رائے دہندگان کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ جیت ذمہ داری سے تعلق رکھتی ہے ہارنے والے امیدوار محفوظ رہتے ہیں انہیں عوام کے سامنے جواب دہ نہیں بنناپڑتاہے، جبکہ جیتنے والے امیدوار کو عوام کے کٹہارے میں کھڑا ہونا پڑتاہے ۔ہم اُمیدکرتے ہیں کہ ہم لوگوںکے تواقعات پرکھراترنے کی بھرپور کوشش کرینگے او رجو منشور ہم نے عوام کے سامنے رکھاہے اسے من وعن پورا کرینگے ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق گاندربل حلقے سے این سی کے نائب صدر عمر عبداللہ ا ورکنگن حلقے سے محران میاں کی کامیابی پرعوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ممبرپارلیمنٹ میاں الطاف نے کہاکہ یہ کانٹوں کاتاج ہوا کرتاہے ۔لوگوں نے ہم پربھروسہ کیااور اب ہمیں ان کی امیدوںپرکھر ااترنا ہے ایک وقت تھااین سی کھمبے کومنڈیت دیا کرتی تھی اب وہ بھی کامیا ب ہواکر تا تھااور اب لوگ کھرے او رکھوٹے کی تمیزکرنا سیکھ گیاہے جیت حاصل کرنا اگرسیاست میں کارے درد والامعاملہ ہے تاہم یہ عوام کی خدمت کابھی موقع فراہم کرتاہے ہم اُمیدکرتے ہے کہ این سی کے کامیاب امیدوار عوام کے تواقعات اورامیدوں پرکھرا اترے گے انہیں راحت پہنچانے کے لئے اپنی خدمات انجام دیگے ۔میاں الطاف نے اسمبلی الیکشن کوانتہائی ٹف قرا ردیتے ہوئے کہاکہ جوکامیابی دونوں حلقوں سے این سی کے نامزد امیدواروںکوملی وہ ا س با ت کی عکاس ہے کہ ہمارے مخالف بھی ہم سے بہت زیادہ مضبوط ہے ۔اب غلطی کا کوئی موقع نہیںہے ہم نے عوام کوساتھ لیکر چلناہوگا ان کے مشکلات مسائل کودور کرنے کے لئے اپنی خدمات انجام دینی ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ میں اللہ کاشکرادا کرتا ہوں کہ ا س نے کامیابی دی اورمیں یہ بھی دعا کرتاہوں کہ ہمیں عوام کی خدمت کرنے کابھی موقع عطا کرے ۔