گال ٹیسٹ: چوتھے روز سری لنکا نے دوسری اننگز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 208 رنز بنالیے

گال ٹیسٹ: چوتھے روز سری لنکا نے دوسری اننگز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 208 رنز بنالیے

گال ٹیسٹ کے چوتھے سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنالیے ہیں اور اسے پاکستان پر 59 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔گزشتہ روز مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل کی شان دار ڈبل سنچری کی بدولت پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں سری لنکا پر 149 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد 461 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔میچ کے تیسرے روز سری لنکا نے دن کے اختتامی لمحات میں دوسری اننگز کا آغاز کیا تھا اور دن کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 14 رنز بنا لیے تھے، اس طرح اس کا پہلی اننگز کا خسارہ کم کر کے 135 رنز رہ گیا تھا۔آج کھیل کے چوتھے روز اوپنر نیشان مدوشکا 8 اور دیمتھ کارونارتنے 6 رنز کے ساتھ اپنی اننگز کا آغاز کیا لیکن جلد ہی پاکستان کو پہلی کامیابی ملی اور دیمتھ کارونارتنے 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، وہ اسپنر ابرار احمد کا شکار بنے۔اس وقت اوپنر نیشان مدوشکا 28 اور کوشل مینڈس 12 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں اور مہمان ٹیم نے 60 بنا لیے ہیں۔گال میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پہلی اننگز میں دھننجیا ڈی سلوا کی سنچری کی بدولت 312 رنز بنائے تھے۔اس سے قبل پاکستان نے سری لنکا کرکٹ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف دو روزہ وارم اپ میچ کھیلا جو ڈرا ہو گیا تھا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔