سری نگر//دو روزہ گالف ٹورنامنٹ فاتحین اور رَنر اَپ میں انعامات تقسیم کرنے کے ساتھ ہی اِختتام پذیر ہوا۔ گالف ٹورنامنٹ کل شرو ع ہوا اور یہ کھیل رائیل سپرنگس گالف کورس اور کشمیر گالف کلب بالخصوص حال ہی میں تجدید شدہ اور اَپ گریڈ شدہ کشمیر گالف کورس میں کھیلا گیا ہے اور یہ کھیلوں کی پہلی بڑی سرگرمی تھی۔جموںوکشمیر کے قومی اور اے سی اِی سطح پر شہرت یافتہ گالفروں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا جسے محکمہ سیاحت نے سپانسر کیا تھا۔ٹورنامنٹ کی اِختتامی تقریب رائیل سپرنگس گالف کورس میں منعقد ہوئی۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیران بصیر احمد خان اور راجیو رائے بھٹناگر ، سیکرٹری سیاحت و ثقافت سرمد حفیظ ، ناظم سیاحت کشمری ڈاکٹر جی این اِیتو ، منیجنگ ڈائریکٹر گالف ڈیولپمنٹ اَتھارٹی جاوید ہمایوں بخشی ، سیاحت کے دیگراَفسران اور اِس سے متعلقہ محکموں اور جموںوکشمیر اور باہر کے گالفروں موجود تھے۔










