سرینگر//سرکار کی جانب سے بندشوں پابندیوں کے باوجو د عیدالاضحی کے موقعے پرکرونا وائرس کی وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے واضح کی گئی گائڈ لائن کی پبلک پارکوں صحت افزاء مقامات میں دھجیاں اڑا ئی گئی بغیر ماسک کے سینکڑوںکی تعداد میں مقامی سیلانیوں کو دیکھاگیا ،جبکہ سماجی دوری اختیار کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دے دی گئی مسافر بردار گاڑیوں میں لوگوں کوبھیڑ بکریوںکی طرح تھونسا گیااوریہ سلسلہ وادی کے طول ارض میں اب بھی جاری ہے سرکاری مشنری پوری طرح سے مفلوج ہوکررہ گئی جسکے نتیجے میں ماہرین وبائی بیماری کے تیور نے سخت ہونے کااندیشہ دیتے ہوئے سرکار سے مطالبہ کیاکہ اس طرح کی کارروائیوں کوروکنے کے لئے جلدسے جلد اقدامات اٹھائے جائے ۔اے پی آ ئی نمائندے کے مطابق عیدالاضحی کے ایام کے دوران کروناوائرس وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے سرکار کی گائڈلائن کی مقامی سیلانیوں اور سیروتفریحی کے لئے آ ئے سیاحوں نے کھلے عام دھجیاں اڑا دی پارکوں صحت افزاء مقامات پر جس انداز سے بغیرماسک کے اور سماجی دور کی طرف توجہ دیئے بغیر لوگوںکودیکھاگیا اس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وادی کشمیرمیںاب کروناوائرس وبائی بیمار کوکو ئی خطرہ در پیش نہیں ہے سرکار نے عیدالاضحی سے پہلے جہاں مسجدوں عید گاہوں میں عید نماز ادا کرنے پرپابندی عائد کردی تھی وہی لوگوں سے تلقین کی گئی کہ وہ اپنے گھروں تک محدو درہے اور گھروں سے باہرنکلتے وقت گائیدلائن پر ہرممکن طریقے سے عمل کرے تاہم جس بڑے انداز سے قوائدوضوابط کی خلاف ورزی تفریحی پارکوں مسافر بردار گاڑیوں میں دیکھی جارہی ہے اس سے صاف ظاہر ہوتاہے ک متعلقہ ادارے یاتو بے حس ہوچکے ہے یا وہ خلاف ورزی کے مرتکب لوگوں ن کوقانون کے شکنچے میں لانے کے لئے بے بس نظرآتے ہیں ۔طبعی ماہرین نے اس بات کا پرتشویش کاظہارکیا اس سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ وبائی بیماری کے تیور سخت کرا نے میں لوگ خود اپنی ذمہ داریاں ادا کرے ہے ہے نہ انہیں اپنی زندگیوں کی پرواہ ہے اور نہ وہ دوسروںکی زندگیوں کوبچانے میں سنجیدہ دکھائی دے رہے ہے ۔طبعی ماہرین نے سرکار سے مطالب کیاکہ جس بڑے پیمانے پرقوائد وضوابط کوپاؤں تلے روندھاجارہاہے اس سے روکنے کے لئے اگرفوی طور پراقدامات نہیں اٹھائے گئے اس کے بھیانک نتائج سامنے آتے ہے اور پھرصورتحال پرقابو پانے کی تمام کوششیں رائیگان بھی ثابت ہوسکتی ہے ۔ طبعی ماہرین نے اس بات پر تشویش کااظہار کیا کہ اگرچہ سرکار نے تفریحی پارکوں میں جانے پرپابندی عائد کی تھی تو سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کوکس طرح سے ان پارکوں میں بیٹھنے اور قوائدو ضوابط کی خلاف ورزی کرے کی اجازت دے دی گئی ۔










