dooran

کے وِی آئی سی کا گاندھی جینتی کے موقعہ پرجموں وکشمیر بھر میں سکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ پروگراموں کا اِنعقاد

سری نگر//کے وِی آئی سی نے 2؍ اکتوبر کو منائی جانے والی گاندھی جینتی کے موقعہ پر جموں و کشمیر کے مختلف اَضلاع میں متعدد سکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ پروگرامز (ایس ڈِی ٹی پیز) کا اِنعقاد کیا۔یہ تقریبات ڈائریکٹر کے وِی آئی سی جموں و کشمیر اور لداخ راجیش کماراور پرنسپل پی ایم ٹی سی کے وِی آئی سی پانپور انیل کمار شرما کی موجودگی میں منعقد کی گئیں۔پروگرام کا آغاز مہاتما گاندھی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے پھولوں کی مالا چڑھانے کی تقریب سے ہوا جس کے بعد کھادی کا حلف لیا گیا۔ یہ تقریب جاری’’کھادی مہااُتسو‘‘ کا حصہ تھی جو 17؍ ستمبر سے 23؍ اکتوبر 2025ء تک منایا جا رہا ہے۔اِس موقعہ پر انیل کمار شرما نے خطاب کرتے ہوئے حاضرین کو جموں و کشمیر کے مختلف اَضلاع میں منعقد کئے جا رہے سکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ اُنہوں نے نوجوانوں کو بااِختیار بنانے اور خود روزگار کو فروغ دینے میں ہنر سازی کی اہمیت پر زور دیا۔ڈائریکٹر کے وِی آئی سی راجیش کمار نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مہاتما گاندھی کی دیرپا میراث پر گہری عقیدت کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے شرکأ کی حوصلہ اَفزائی کی کہ پُرعزم رہیں اور نئے ہنر سیکھنے کا سلسلہ جاری رکھیں کیوں کہ یہ ذاتی ترقی اور قومی ترقی کے لئے بہت ضروری ہیں۔کئی شرکأ نے اَپنے تجربات کا بھی اِشتراک کیا اور بتایا کہ کس طرح ان تربیتی پروگراموں نے انہیں قیمتی ہنر حاصل کرنے میں مدد دی اور روزگار و کاروبار کے نئے مواقع فراہم کئے۔