پانچ فورسز اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد ڈوڈہ کے جنگلات میں بڑے پیمانے تلاشی آپریشن جاری

کھٹوعہ جموں میں ملی ٹنٹ حملے میں آفیسر سمیت پانچ فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد

جموں میں ملی ٹنٹوں کارروائیوں کی تفصیلی جانکاری لی گئی ،حکمت عملی مرتب دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

سرینگر // جموں کے کھٹوعہ ضلع میں ملی ٹنٹ حملے میں آفیسر سمیت پانچ فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد جموں کشمیر پولیس اور سرحدی حفاظتی فورسز ( بی ایس ایف ) کی ایک مشتر کہ سیکورٹی میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران خطے میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کے کٹھوعہ علاقے میںفوجی گاڑی پر مسلح ملی ٹنٹوں کے حملے میںپانچ فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد جہاں حملے میںملوث ملی ٹنٹوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے تلاشی آپریشن جاری ہے وہیں ۔ بی ایس ایف اور پولیس کے سینئر افسران نے ایک اعلیٰ سطحی بین ریاستی سیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد کی جس میں حملے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اور ملی ٹنٹوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے جاری آپریشن کے بارے میں بھی جانکاری لی گئی ۔ میٹنگ میں جموں و کشمیر کے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل آر آر سوین، ان کے پنجاب کے ہم منصب گورو یادو اور بی ایس ایف، ویسٹرن کمان کے اسپیشل ڈائریکٹر جنرل وائی بی خرانیہ سمیت دیگر نے شرکت کی جس دوتان بین الاقوامی سرحد پر سیکورٹی گرڈ کا جائزہ لیا گیا اور اس دوران ان چیزوں کا بھی معائنہ کیا گیا کہ کہا ں کہاں سیکورٹی گرڈ کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان کے علاوہ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ( امن و قانون )وجے کمار، اے ڈی جی (امن و قانون ) پنجاب، ارپت شکلا اور پنجاب اور جموں کے انسپکٹر جنرل رینک کے بی ایس ایف افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔حکام نے کہا کہ میٹنگ کے دوران ملی ٹنٹوں کی کارروائیوں کی تفصیلی جانکاری لی گئی اور اس طرح کے حملوں کے روکتھام کیلئے حکمت عملی مرتب دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔