نوجوان غلط کاموں اور منشیات کی وبا سے دور رہے اور زیادہ سے زیادہ کھیلوں میں حصہ لیں /اے ڈی جی پی سی آر پی ایف
سرینگر /این این این/ وادی بھر میں کھیل سرگرمیاں شد و مد جاری ہے۔کھیلوں کو بڈھاوا دینے اور کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنے میں فوج اور پولیس بھی پیش پیش ہے۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق وادی کشمیر کے نوجوانوں کو منشیات کی وبا سے دور رکھنے کیلئے فوج اور پولیس بھی بڑے پیمانے پر مختلف کھیلوں کا انعقاد کررہے ہیں اونتی پورہ میں سی آر پی ایف کی 130 بٹالین نے کئی کرکٹ ٹورنامنٹوں کا انعقاد کیا۔جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ گوزشتہ دنوں چرالی گنڈ میدان میں سی آر پی ایف اونتی پورہ نے جسمانی طور معذور کھلاڑیوں کیلئے ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا جس میں پلوامہ، شوپیان ،کلگام کے علاوہ ضلع سرینگر سے بھی ٹیموں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اے ڈی جی پی سی آر پی ایف نالن پربھات (آئی پی ایس ) نے فائنل میچ کے آخر پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے ٹورنامنٹ جن میں کرکٹ ، فٹ بال وغیرہ شامل ہیں کشمیر کے دوسرے اضلاع میں بھی منعقد کئے جائیں گے فی الحال اس سلسلے میں بہت جلد کولگام، اننت ناگ ، ڈائون ٹائون سرینگر وغیرہ میں شروع کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہ نوجوان قوم کے معمار ہیں اور ہمیں اپنے نوجوانوں کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔ آج کے دور میں وادی میں منشیات کا بڑھتا رجحان نوجوانوں پر بہت ہی برا اثر ڈال رہا ہے۔ اور ہماری کوشش ہے کہ ہم یہاں کے یوتھ کو سپورٹس کی طرف راغب کریں گے تاکہ منشیات کا اثر ان پر نا ہو۔ایک سوال کے جواب میں اے ڈی جی پی سی آر پی ایف نالن پربھات نے کہا کہ سرینگر میں بھی عنقریب مختلف کھیل مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غلط کاموں اور منشیات کی وبا سے دور رہے اور زیادہ سے زیادہ کھیلوں میں حصہ لیں










