آج اورکل کچھ بالائی علاقوں ہلکی بارش وبرف باری کاامکان:محکمہ موسمیات

کچھ مقامات پرندی نالوں میں طغیانی،سنیچرکی صبح تک موسم ناسازگار:محکمہ موسمیات

سری نگر// شمالی اورجنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں جمعہ کوبعددوپہر آندھی نماتیز ہوائوں اورطوفانی ژالہ باری نے میوہ باغات اورکھیت کھلیانوں میں پھلوں ،فصلوں اورسبزیوں کوبھاری نقصان پہنچایاجبکہ اس دوران موسلا دار بارشیں ہونے سے ٹنگمرگ سمیت کچھ علاقوں میں واقع ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال بھی پیداہوئی ۔محکمہ موسمیات نے کشمیروادی کیساتھ ساتھ جموں صوبہ کے کچھ علاقوں میںسنیچرکی صبح تک تیز ہوائیں چلنے اورژالہ باری ہونے کاامکان ظاہرکیا ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق جمعہ کوبعددوپہر مطلع ابر وآلود رہنے کے بیچ کشمیروادی کے کئی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کیساتھ ساتھ بارشیں وژالہ باری بھی ہوئی ۔معلوم ہواکہ پانپور سمیت جنوبی کشمیرکے کئی علاقوں میں شدیدژالہ باری ہوئی جبکہ اس دوران تیز ہوائیں بھی چلیں اوربارش بھی ہوئی ۔متاثرہ علاقوں بشمول پانپورمیں میوہ باغات کے ساتھ ساتھ کھیت کھلیانوں میں تباہی مچ گئی ۔عینی شاہدین نے بتایاکہ تیزہوائوں اورشدیدژالہ باری ہونے سے میوہ جات ،فصلوں اورسبزیوں کوبھاری نقصان پہنچا جبکہ کئی کئی منٹوں تک شدیدژالہ باری اورآندھی نماہوائیں چلنے کی وجہ سے لوگ دہشت زدہ ہوگئے اورپھلوں ،فصلوں اورسبزیوں کو ملیامیٹ اورزمین بوس ہوتا دیکھ کر زمینداروں اورمالکان باغات ششدرہوکررہ گئے ۔اس دوران شمالی کشمیر کے کئی علاقوں بشمول بارہمولہ قصبہ ،ملحقہ بالائی علاقہ حاجی ،ٹنگمرگ اوررفیع آباد کے کئی دیہات میں بھی شدیدژالہ باری ہونے کیساتھ ساتھ تیزہوائیں بھی چلیں اورموسلادار بارشیں بھی ہوئیں ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ مطلع ابروآلود رہنے کے بیچ جمعہ کوبعددوپہراچانک تیزہوائیں چلنے کے بعدگرج چمک کیساتھ بارشوں کاسلسلہ شروع ہوگیا ،اوراس دوران کئی علاقوں بشمول حاجی بل بارہمولہ ،رفیع آباد اورٹنگمرگ میں شدیدژالہ باری بھی ہوئی ،جسکی وجہ سے کھڑی فصلوں کیساتھ ساتھ مختلف میوہ جات ،پھلوںاورسبزیوں کوبھاری نقصان پہنچا۔ادھرسرحدی علاقہ اوڑی میں بھی شدیدژالہ باری اوربارشوں نے پھلوں ،فصلوں اورسبزیوںکوملیامیٹ کردیا ،معلوم ہواکہ جمعہ کوسہ پہرکے وقت اوڑی کے نامبلہ،گرکوٹ ،بالکوٹ اورقصبہ اوری میں دس سے بیس منٹ تک تیز بارشوں کے چلتے ژالہ باری ہوئی ،جسکے نتیجے میں میوہ باغات میں تباہی مچ گئی ،جبکہ اخروٹ ،ناشپاتی ،گیلاس اورسبزیوںکوبھی بھاری نقصان پہنچا۔بانڈی پورہ اورکپوارہ اضلاع میں بھی بعددوپہر کئی دیہات وعلاقوں میں ایسی ہی صورتحال وقوع پذیر ہوئی ،جب آسمان پرگھنے گہرے بادل چھاجانے کے بعداچانک تیزہوائوں ،بارشوں اورژالہ باری کاسلسلہ شروع ہوگیا ۔دونوں اضلاع میں بھی تیزہوائیں چلنے اورشدیدژالہ باری ہونے سے پھلوں ،فصلوں اورسبزیوں کوبھاری نقصان پہنچایا۔اس دوران شہرسری نگرمیں بھی گھنے بادل چھارہے اوریہاں بھی کچھ مقامات پرتیز ہوائیں چلنے کیساتھ ساتھ بارش بھی ہوئی۔ادھر محکمہ موسمیات نے جمعہ کوبعددوپہرایک موسمیاتی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے یہ امکان ظاہرکیا کہ کشمیر وادی میں کئی مقامات کے ساتھ ساتھ جموں صوبہ میں بھی کچھ مقامات پرسنیچر کی صبح تک وقفے وقفے سے تیز ہوائوں اوربارشوں کیساتھ ساتھ کچھ مقامات پرژالہ باری بھی ہوسکتی ہے ۔