سرینگر / /وسطحی کشمیر بڈگام کے علاقہ کچھوار ی خانصاحب میں موبائل ٹاور بے کار ہونے کی وجہ سے صارفینکومشکلات کا سامناہے۔ اس ضمن میں مقامی صارفین نےبتایا کہ کچھواری خانصاحب میں پچھلے کئی مہینوں سے موبائیل ٹاور بے کار پڑ گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے صارفین کو کافی دشواریوں کا سامنا کرناپڑ رہاہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر موبائیل کمپنیوں کے ذمہ داروں کو اس معاملے کے حوالے سے بار ہابار آگاہ کیا گیا تاہم انہوں نے توجہ دینے کی زحمت گوارا نہیں کی اور کوئی خاطرخواہ اقدامات نہیں اُٹھائے گئے ۔انہوںنے کہا کہ موجودہ دور میں موبائل ایک ضرورت ہی نہیں بلکہ مجبوری بن گئی ہے اس کے بغیر زندگی کے تمام معاملات متاثر رہتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اب جہاں تجارت ،کاروبار ، اقتصادیات اور معاشی زندگی کا انحصار اس پر ہے وہیں بچوں کی تعلیم موبائل فون کے ساتھ براہ راست جڑی ہوئی ہے۔موبائل نیٹ ورک کی عدم دستیابی کی وجہ سے زیر تعلیم بچوں کی تعلیم بُری طر ح متاثر ہورہی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ موبائل نیٹ ورک کو فوری طور بحال کرنے کے لئے ٹھوس اور موثر اقدام اُٹھائے جائیں تاکہ عام لوگوں کے معمولات کے ساتھ ساتھ بچوں کی تعلیم متاثر ہونے سے بچ جائے۔










