دو درانداز ہلاک ، اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط ، آپریشن جاری /فوج
سرینگر / سی این آئی // سرحدی ضلع کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں کنٹرول لائن پر فوج نے درندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق فوج نے کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا۔دفاعی ذرائع کے مطابق دراندازی کی کوشش مژھل سیکٹر کے میں اس وقت ناکام بنا دیا گیا جب کنٹرو ل لائن پر تعینات فوجیوں نے مشتبہ نقل و حرکت کا پتہ لگایا۔انہوں نے کہا ’’ “دراندازوں کو چیلنج کیا گیا، جس کے نتیجے میں فائرنگ کا مختصر تبادلہ ہوا۔ ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ مژھل سیکٹر میں کنٹرول لائن کے ساتھ مشتبہ نقل و حرکت دیکھی گئی اور دراندازی کرنے والوں کو چیلنج کیا گیا۔ تاہم دراندازوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے تاہم مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔فوج کے چنار کارپس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ’’ جموں کشمیر پولیس اور دیگر ایجنسیوں کی مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر فوج اور جموں کشمیر پولیس نے مژھل سیکٹر میں 13اکتوبر تک ایک مشتر کہ تلاشی آپریشن چلایا ‘‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ تلاشی آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی اور انہیں چیلنج کرنے پر انہوں نے فائرنگ کی جس کے بعد جوابی کارورائی میںدو دہشت گرد مارے گئے ۔ فوج نے مزید لکھا کہ علاقے میں بھاری پیمانے پر اسلحہ وگولہ بارود بھی ضبط کرلیا گیا اور آپریشن جاری ہے ۔










