کپواڑہ//ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر (ڈِی اِی او) کپواڑہ آیوشی سوڈان کی ہدایت پر ضلع کے مختلف تعلیمی کلسٹروں میں سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ پارٹیسی پیشن (ایس وِی اِی اِی پی) مہم کے تحت بڑے پیمانے پر ووٹرز بیداری پروگرام کا اِنعقاد کیا گیا۔اِن پروگراموں کا مقصد ووٹنگ سے متعلق مختلف سرگرمیوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور آنے والے لوک سبھا اِنتخابات سے قبل شہریوںبالخصوص پہلی بار رائے دہندگان میں اِنتخابی خواندگی، تعلیم اور بیداری کو فروغ دینا تھا۔نوڈل آفیسر سویپ اورسی اِی او کپواڑہ کے زیر اہتمام ووٹرز بیداری پروگرام گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول ہریل، گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول درگمولہ ، گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول ترہگام اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ناچیان کرناہ میں منعقد کئے گئے۔تقریبات میں مختلف سکولوں کے پرنسپلوں، زیڈ ای اوز، اَساتذہ اور طلبأ ، عام لوگوں، پہلی بار ووٹ ڈالنے والوں، کمیونٹی رہنمائوں، مقامی فنکاروں اور دیگر ٹارگٹ گروپوں نے شرکت کی متعلقہ کلسٹر ہیڈز، زیڈ ای اوز اور ریسورس پرسنوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریوں کو بااِختیار بنانے میں اِنتخابی خواندگی کی اہمیت پر زور دیا اور ہر ایک بالخصوص پہلی بار ووٹ دینے والوں پر زور دیا کہ وہ آئندہ اِنتخابات میں ذمہ داری کے ساتھ اَپنا حق رائے دہی کا اِستعمال کریں۔طلبأ کی جانب سے ووٹنگ پر موٹیویشنل سکٹس پیش کی گئیں جنہوں نے ووٹنگ کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ کوئز مقابلوں، ٹارگٹ گروپوں کو آگاہ کرنے اور بیداری کے لئے ڈیزائن کئے گئے اِستفساری سیشنوں نے نوجوان ووٹروں کو جمہوری عمل میں فعال طور پر حصہ لینے کی ترغیب دی۔سویپ کے تحت ووٹر عہد کی تقریب منعقد کی گئی جہاں شرکأ نے آئندہ لوک سبھا اِنتخابات میں جوش و خروش سے ووٹ ڈالنے کا عہد کیا۔ اِس موقعہ پر کامیابی حاصل کرنے والے طلبأ کو توصیفی اَسناد سے بھی نوازا گیا۔










