ڈرگمولہ میں نامعلوم گاڑی نے تین مقامی افراد کو ٹکر ماری
سرینگر//وی او آئی//ضلع کپواڑہ کے ڈرگمولہ علاقے میں پیر کو ایک افسوسناک ہٹ اینڈ رن حادثہ پیش آیا، جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق حادثے میں متاثرین کی شناخت یوں ہوئی، اسرار احمد شاہ ولد محمد شفیع شاہ ساکن چکی ڈرگمولہ ، منظور احمد ڈار ولد غلام محی الدین ڈار ساکن چکی ڈرگمولہ، عمر تقریباً 24 سال ،- فیضان احمد بابا ولد محمد اشرف بابا ساکن چکی ڈرگمولہ، عمر تقریباً 25 سال ،زخمیوں کو فوری طور پر ایس ڈی ایچ کپواڑہ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے فیضان احمد بابا کو مردہ قرار دیا، جبکہ دیگر دو زیر علاج ہیں۔ یہ حادثہ علاقے میں خوف و غم کی لہر کا باعث بنا ہے، اور مقامی لوگ نامعلوم گاڑی کے ڈرائیور کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔










