دو مسلح ملی ٹنٹ از جاں ، ہتھیار بھی بر آمد ، علاقے میں تلاشی آپریشن جاری / فوج
سرینگر // سرحدی ضلع کپواڑہ کے گوگلدھار سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ دراندازی کی کوشش کے دوران دودراندازوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق کپواڑہ کے گوگلدھار سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ فوج نے دراندازی کی کوشش کے دوران دو درانداز وں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ کنٹرول لائن کے قریب فائرنگ واقعہ پیش آیا جس کے بعد سیکورٹی فورسز کی اضافی کمک علاقے کی جانب روانہ کی گئی اور وہاں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ گوگلدھار سیکٹر میں پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے دوعسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے بھارتی حدودو میں گھسنے کی کوشش کی لیکن ان کی نقل و حرکت کو الرٹ فوجیوں نے فوری طور پر دیکھا جنہوں نے انہیں چیلنج کیا۔جس کے بعد فائرنگ کی گئی اور فائرنگ واقعہ کے دوران دونوں درانداز مارے گئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ دراندازوں کی ہلاکت کے بعد اس کے باقی ساتھیوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے علاقے میںبڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن چلایا گیا سرینگر میں مقیم دفاعی ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کپواڑہ کے گوگلدھار سیکٹر میں دراندازی کی بڑی کوشش کے دوران دوملی ٹنٹ مارے گئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کر لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ متحرک فوجیوں نے دراندازوں کی نقل و حرکت کو مسلسل نگرانی میں رکھا اور جب ملی ٹنٹ لائن آف کنٹرول کے اپنے اطراف میں تقریباً 300 میٹر اندر تھے تو انہیں چیلنج کیا گیا اور فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔جس میں دو ملی ٹنٹ مارے گئے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ برآمد ہونے والے بڑے جنگی سامان بھی بر آمد کر لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔










