کپواڑہ ضلع لولاب۔بنگس ڈیولپمنٹ اَتھارٹی کے تحت آتا ہے ۔ جاوید ڈار

کپواڑہ ضلع لولاب۔بنگس ڈیولپمنٹ اَتھارٹی کے تحت آتا ہے ۔ جاوید ڈار

جموں//وزیر برائے زرعی پیداوار، دیہی ترقی و پنچایتی راج جاوید احمد ڈار نے اسمبلی کو بتایا کہ کپوارہ ضلع لولاب ۔ بنگس ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل بی ڈی اے ) کے دائرہ اختیار میں آتا ہے اور یہی ضلع کے لئے نامزد ٹورزم ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ٹی ڈِی اے) کے طور پر کام کرتی ہے جس کا صدر دفتر کپواڑہ میں ہے۔وزیر موصوف نے یہ بات ایوان میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے قانون ساز میر سیف اللہ کے اُٹھائے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔اُنہوں نے کہا کہ کپواڑہ ضلع قدرتی خوبصورتی اور سیاحتی مقامات کے لئے مشہور ہے جس میں لولاب ویلی، بنگس ویلی، کیرن اور دیگر قدرتی مقامات شامل ہیں۔ حالیہ برسوں میں ملکی اور مقامی سیاح ان علاقوں کی سیر کے لئے آ رہے ہیں کیوں کہ یہ خوبصورت اور منفرد سیاحتی مقامات ہیں۔وزیر نے کہا کہ یہ علاقے کسی علیحدہ ٹوراِزم اتھارٹی کے دائرہ اِختیار میں نہیں آتے اور موجودہ ایل بی ڈِی اے کے تحت ہی ترقی کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔ حکومت مستقبل میں مقامی رکن اسمبلی کے تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاحتی مقامات کی ترقی اور ضروری سہولیات فراہم کرنے کے اَقدامات کرے گی۔