جانباز پورہ بارہمولہ میں چھاپہ،3جواری دائو پر لگی رقم سمیت گرفتار

کپوارہ پولیس کی بڑی کامیابی ،قماربازی کے درج 3 کیس حل ،6چوروں کی گرفتاری

تفتیش جاری ، گرفتار ملزمان کے مزید کچھ ساتھیوں کی گرفتاری متوقع:ایس ایس پی کپواڑہ

کپوارہ//کپواڑہ پولیس نے چوری کی 3 وارداتوں سے متعلق کیسوں کوحل کرتے ہوئے6قماربازوںکو گرفتارکرنے میں کامیابی پائی اورگرفتارشدہ کی تحویل سے اوراُن کی نشاندہی پر، لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اورتانبے کے برتن برآمدکئے گئے ۔جے کے این ایس نامہ نگارطارق راتھر کے مطابق چوروں کے خلاف ایک بڑی کامیابی میں، کپواڑہ پولیس نے اس سرحدی ضلع کے مختلف علاقوں سے6 چوروں کو گرفتار کیا اور گرفتار افراد سے لاکھوں روپے کے زیورات اور برتنوں سمیت مسروقہ مال برآمد کیا ۔ ایس ایس پی کپواڑہ یوگل کمارمنہاس نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن کپواڑہ کو3 مقامی لوگوں کی جانب سے3 الگ الگ شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں الزام لگایا گیا ہے کہ کچھ نامعلوم چوروں نے ہیری، برانواری اور مین ٹاؤن کپواڑہ میں واقع ان کے گھروں اور دکانوں سے قیمتی سامان چوری کیا ہے۔۔ ایس ایس پی منہاس جی کپواڑہ نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن کپواڑہ کو3 مقامی لوگوں کی جانب سے3 الگ الگ شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں الزام لگایا گیا ہے کہ کچھ نامعلوم چوروں نے ہیری، برنواری اور مین ٹاؤن کپواڑہ میں واقع ان کے گھروں اور دکانوں سے قیمتی سامان چوری کیا ہے۔ ا نہوںنے کہاکہ شکایات کے مطابق پولیس اسٹیشن کپواڑہ میں، ایف آئی آر نمبر23/2022،33/2022اور34/2022کے تحت سیکشن380و457آئی پی سی کے تحت 3 الگ الگ مقدمات پولیس اسٹیشن کپواڑہ میں درج کئے گئے اور ہر معاملے کی تفتیش شروع کی گئی۔تفتیش کے دوران 6 مشتبہ افراد کی شناخت ہوئی، جن میں منظوراحمدعرف چھوٹا دانش ولدد منظور احمد علی محمد پیر ولد محمد اسد اللہ پیر ، آزاد احمد وانی ولد غلام احمد وانی ،عبدالرشید ملک ولد غلام نبی ملک، ارشاد احمد چوپان ولد سونا اللہاورمدثر احمدلون ولد عبدالمجید لون ساکنان کپواڑہ کو گرفتار کیا گیا اور تفتیشی افسران نے ان سے مسلسل پوچھ گچھ کی۔یس ایس پی کپواڑہ یوگل کمارمنہاس نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران، گرفتارافراد نے چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور ان کے انکشاف پر متاثرین سے مسروقہ سامان برآمد کیا گیا اور شکایت کنندگان کی جانب سے ان کی شناخت بھی کی گئی۔ چوری شدہ اشیاء میں2 لاکھ روپے کے زیورات، ڈیڑھ لاکھ لاکھ روپے کے تانبے کے برتن،50ہزار روپے کی مالیت کا ایک لیپ ٹاپ، انڈکشن ہیٹر اور سگریٹ کے کچھ پیکٹ شامل ہیں۔ ایس ایچ او کپواڑہ رفیق لون کی قیادت میں ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر راشد یونس اور ایڈیشنل ایس پی کپواڑہ پردیپ سنگھ کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے ان معاملات میں تحقیقات اور گرفتاریاں کیں۔ ان تمام کیسز کی تفتیش ابھی جاری ہے اور آنے والے دنوں میں گرفتار ملزمان کے مزید کچھ ساتھیوں کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔ایس ایس پی کپواڑہ نے عام لوگوں کو یہ بھی یقین دلایا کہ پولیس مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ایسے عناصر کی نشاندہی کرنے کے لیے تعاون بھی حاصل کرتی ہے جو خوف اور عدم تحفظ کا ماحول پیدا کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔