برآمد شہ اسلحہ میں 10پستول، 17میگزین، 54گولیاں ،5دستی بم شامل
سری نگر//شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں پولیس نے منگل کو مقامی فوجی یونٹ کے ساتھ مل کر کئے گئے ایک تلاشی آپریشن کے دوران کپواڑہ ضلع سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا ہے۔ برآمد شدہ اسلحہ میں10پستول، 17پستول میگزین، 54پستول کے راونڈز اور5دستی بموں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق پولیس اور فوج نے ایک مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ سمگل کیا گیا ہے۔پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ایک خصوصی تلاشی مہم کے دوران یہ اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق تاد کرناہ کے حجام محلہ سے 10پستول، 17پستول میگزین، 54پستول کے راونڈز اور 5دستی بموں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔پولیس نے اپنے بیان میں کہا، ” بظاہر، ایسا لگتا ہے کہ وادی کشمیر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے ایک نئی کھیپ اسمگل کی گئی ہے، تاہم پولیس اور مقامی فوج کی بروقت کارروائی نے سیکورٹی فورسز کو اس قابل بنا دیا ہے کہ وہ وادی میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں بے گناہوں کو قتل کرنے کے مخالف کے مذموم عزائم کو ناکام بنا سکے “۔










