کووڈ 19کے کیسوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری

سرینگر / /کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں کچھ دنوں سے اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے ۔حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 110نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 323792تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 33جبکہ کشمیر میں 77نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔جبکہ 126متاثرہ مریضوں کی شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے ۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں پھر سے اچھال ہونے لگی ہے جبکہ اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔اگرچہ گزشتہ 24گھنٹوں میںکسی بھی مریض کی موت نہیںہوئی تاہم جموں کشمیر میںاموات کا ہندسہ 44سو تک پہنچ گیا ہے۔ادھرحکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 110نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 323792تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 33جبکہ کشمیر میں 77نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔جبکہ 126متاثرہ مریضوں کی شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے ۔ادھر جموںکشمیر کے پانچ اضلاع میںکوئی نیا معاملہ درج نہیںہوا جبکہ دیگر تمام اضلاع میں بیس سے کم نئے معاملات درج کئے گئے ۔