سرینگر / /کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں اضافہ بدستور جاری ہے ۔ جس کے چلتے ایک مرتبہ پھر مثبت معاملات 150پار کر گئی ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 151نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 326310تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 21جبکہ کشمیر 130نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیںجبکہ 163متاثرہ مریضوں کی شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے ۔اسی دوران تین دن بعد جموں کشمیر میں کورونا سے متاثرہ ایک اور مریض کی موت واقع ہوئی ہے ۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں پھر سے اچھال ہونے لگی ہے ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں تین دنوں بعد ایک اور کورنا مریض کی موت واقع ہوئی ہے ۔ حکام کے مطابق تازہ موت سرینگر کے صدر اسپتال میں واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 4411تک پہنچ گئی ہے ۔ادھر حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 151نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 326310تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 21جبکہ کشمیر 130نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیںجبکہ 163متاثرہ مریضوں کی شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے ۔اسی دوران جہاںمثبت معاملات میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی فعال معا،لات بھی بڑھ گئی ہے ۔ اگرچہ گزشتہ 24گھنٹوں میں جموںکشمیر کے 4اضلاع میںکوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا تاہم اس کے باوجود بھی فعال معاملات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔










