ملک میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں معمولی گراوٹ

کووڈ کی دوسری لہر میں اتار چڑھائو جاری

سرینگر//کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں کمی آنے لگی ہے۔ جس کے چلتے سرینگر اور بارہمولہ کو چھوڑ کر جموں کشمیر کے تمام اضلاع میں 20سے کم مثبت معاملات درج ہوئے جبکہ دو اضلاع ایسے ہیںجہاں 24گھنٹوں میںکوئی بھی نیا معاملہ درج نہیںہوا ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 161نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 319152تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 38جبکہ کشمیر میں 123نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران گزشتہ 24گھنٹوں میںکورونا سے دو اور مریض کی موت ہوئی جبکہ 358متاثرہ مریضوں کی شفایابی کے ساتھ ہی فعال معاملات کی تعداد میں بھی کمی آنے لگی ہے ۔مانیٹرنگکے مطابق جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں کچھ حد تک کمی دیکھنے کو ملی جبکہ اموات میں بھی ٹھہرائو آنے لگا ۔حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میںکورونا وائرس میں مبتلا دومریضوںکی موت ہوئی جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں اموات کی تعداد 4360تک پہنچ گئی ۔معلوم ہوا ہے کہ دو نو ں اموات جموں میںہوئے جن میں سے ایک جی یم سی جموں جبکہ دوسرا راجوری میں واقع ہوا ۔ادھرحکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 161نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 319152تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 38جبکہ کشمیر میں 123نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران گزشتہ 24گھنٹوں میںکورونا سے دو اور مریض کی موت ہوئی جبکہ 358متاثرہ مریضوں کی شفایابی کے ساتھ ہی فعال معاملات کی تعداد میں بھی کمی آنے لگی ہے ۔ گزشتہ 24گھنٹوں میںجموں کشمیر کے 18اضلاع میں 20سے کم مثبت معاملات ریکارڈ کئے گئے ۔ قابل امر بات یہ ہے کہ جموں کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے کورونا وائر س کے کیسو ں میںکافی کمی دیکھنے کو ملا جس کے نتیجے لوگوں نے تھوڑی سے راحت کی سانس لی ہے ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ بلیک فائنگس کا ایک اور کیس میں ریکارڑ کیا گیا جس کے ساتھ ہی اس بیماری میں مبتلا ہونے والے مریضوں کی تعداد 32تک پہنچ گئیں ہے ۔