سرینگر//کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں اتار چڑھائو کے بیچ گزشتہ 24گھنٹوں میں 137نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 321344تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 58جبکہ کشمیر میں 79نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران گزشتہ 24گھنٹوں میںکورونا سے متاثرہ ایک اور مریض کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ 109متاثرہ مریضوں کی شفایاب ہو گئے ہیں ۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں کچھ حد تک کمی دیکھنے کو ملی جبکہ اموات میں بھی ٹھہرائو آنے لگا ۔حکام کے مطابق جموں کشمیر کے کسی بھی گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایک اور کورونا متاثرہ مریض کی موت واقع ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 4378تک پہنچ گئی ہے ۔ تازہ موت ڈوڑہ کے میڈیکل کالج میںہوئی ہے۔ ادھرگزشتہ 24گھنٹوں میں 137نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 321344تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 58جبکہ کشمیر میں 79نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران گزشتہ 24گھنٹوں میںکورونا سے متاثرہ ایک اور مریض کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ 109متاثرہ مریضوں کی شفایاب ہو گئے ہیں ۔حکام کے مطابق جموں کشمیر میں اس وقت 12سو سے کم فعال معاملات ہے جبکہ سرینگر اور جموں کو چھوڑ کر جموں کشمیر کے تمام اضلاع میں دس سے کم نئے معاملات درج ہوئے ہیں ۔قابل امر بات یہ ہے کہ جموں کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے کورونا وائر س کے کیسو ں میںکافی کمی دیکھنے کو ملا جس کے نتیجے لوگوں نے تھوڑی سے راحت کی سانس لی ہے ۔










