کپواڑہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ اِمام الدین نے لوگوں سے کووِڈ ۔19پر قابو پانے کے لئے کووِڈ مناسب طرز ِعمل (سی اے بی ) اور ایس او پیز ماسک کا استعمال اور حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا جاری رکھنے کی اپیل کی۔اِن باتوں کا اِظہار ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے آج یہاں دفتر کے چیمبر میںمیڈیا اَفراد کو ضلع میں کووِڈ موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دینے کے دوران کیا۔اُنہوں نے ضلعی کپواڑہ کے عوام کا کووِڈ سی اے بی پر عمل کرنے کے لئے شکر اَدا کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایک بار پھر لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کووِڈ وَبائی مرض کے خلاف حفاظت کو کم نہ کریں ۔اُنہوں نے کہا کہ مثبت معاملات کی شرح 0.4 فیصد رہ گئی جبکہ صحتیابی کی شرح 98 فیصد ہوگئی ہے جو ضلع کے لئے اطمینان بخش ہے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ 13,947 مثبت معاملات میں سے اَب تک13,641 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ضلع میں اِس وقت 141 سرگرم معاملات ہیںاور ایس ڈی ایچ کپواڑہ میں صرف 9 مریض داخل اور 116 مریض گھریلو قرنطین میں ہیں۔ اُنہوں نے ٹیکہ کاری مہم کے بارے میں کہا کہ 45 برس عمر سے زیاہ عمر تک کے لوگوں کو 70فیصد کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے جاچکے ہیں جبکہ ضلع میں ابھی تک 18برس عمر سے 44 برس عمر تک کے لوگوں میں 18 فیصد اَفراد کو کووِڈ مخالف ٹیکے لگائے گئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ کووِڈسے بچنے اور قابو پانے کا واحد ہتھیار یہ ہے کہ کووِڈ مناسب طرز ِعمل پر عمل کیا جائے اور کووِڈ مخالف ٹیکے لگائے جائیں۔اِس موقعہ پر ڈسٹرکٹ اِنفارمیشن آفیسر کپواڑہ محمد یوسف میر ، نوڈل آفیسر کووِڈ غلام نبی شیخ ، میڈیکل آفیسر کووِڈ کنٹرول روم ڈاکٹر نصیر موجود تھے۔قارئین اِس خبر کو ڈی سی کپواڑہ کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ@dckupwara اور ڈی آئی سی کپواڑہ کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ @infokupwara پر دیکھ سکتے ہیں۔










