بیرون ممالک کی جیلوں میں 8437ہندوستانی قید

کولگام پولیس نے 3اسمگلر گرفتار،ممنوعہ نشیلی شے برآمد ،لوڈ کیرئیرضبط

کولگام//کولگام پولیس نے سماج سے منشیات کو ختم کرنے کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھتے ہوئے تین بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کیں۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس تھانہ کولگام کی پولیس پارٹی نے لارو کے مقام پر ایک ناکہ چیکنگ بعمل لائی ۔ چیکنگ کے دوران لوڈ کیرئیرزیر رجسٹریشن نمبرJK03J-9355کو روک کر اس کی تلاشی لی ۔ تلاشی کے دوران عمر احمد ڈار ولد غلام احمد ڈار ساکن بٹ تچلو ، عادل احمد مکرو ولد عبدلرشید مکرو ساکن رہپورہ کھڈونی کے قبضے سے21کلو گرام پوست کا بھوسا برآمد کیا گیا۔مذکورہ عادل احمد مکرو مذکورہ گاڑی میں سوار تھے، دونوں منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔تھانہ پولیس کولگام نے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 256/2021متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کردی۔اسی دوران ایک اور ناکہ پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ کی پولیس پارٹی نے چوئمولہ میں قائم کیا اور ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص عبدالرشید شاہ ولد مرحوم عبدالکبیر شاہ ساکن گائوں گچھن شیخ پورہ ششٹرگام کو مشکوک انداز میں پایا ۔پولیس پارٹی کو دیکھ کر اس نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ اس کا پیچھاکرکے گرفتارکیاگیا۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے 270گرام چرس برآمد ہوئی۔ تھانہ پولیس قاضی گنڈ نے اس سلسلے میںکیس متعلقہ دفعا ت کے تحت درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی۔عوام الناس سے درخواست ہے کہ معاشرے میں تمام طرح کی سماجی برائیو ں کا قلع قمع کرنے کیلئے آگے آئیں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور سماج دشمن سرگرمیوں سے متعلق کوئی بھی معلومات پولیس کے ساتھ شیئر کی جائیں، تاکہ مجرموں کے خلاف بروقت کارروائی کی جاسکے۔