dooran

کولگام میں گیس سلنڈرکے دھماکے میں خاتون شدید زخمی

سرینگر / / جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اپنی رہائش گاہ پر کھانا پکانے کی گیس کے اخراج کے واقعہ کے بعد جھلس کر شدید زخمی ہوگئی۔مقتول کی شناخت 42 سالہ وزیرہ بانو کے طور پر کی گئی ہے جو کولگام کے دانو کنڈی مارگ کی رہنے والی ہے۔کشمیر پریس سروس کو ملی اطلاعات کے مطابق اچانک گیس کے اخراج سے ایک خاتون جھلس کرزخمی ہوئی ہے لواحقین نے ہسپتال کے حکام کو بتایا کہ گھر میں کھانا پکانے والی گیس کے اخراج کے بعد اسے آگ لگ گئی۔ اسے ابتدائی طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ لے جایا گیا اور بعد میں اس کے زخموں کی شدت کی وجہ سے خصوصی علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سری نگر ریفر کر دیا گیا۔ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کے ڈاکٹروں نے اس کی حالت نازک بتائی ہے، جس میں شدید جھلسنے کے زخمدیکھے گئے ہیں۔ماضی میں کشمیر کے کئی حصوں سے حادثاتی طور پر گیس لیک ہونے اور اس کے نتیجے میں آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں اکثر شدید زخمی اور ہلاکتیں ہوتی ہیں۔ حکام نے بارہا گھرانوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس طرح کے سانحات کو روکنے کے لیے گیس سلنڈروں اور چولہے کی مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنائیں۔