سری نگر//جنوبی کشمیرکے ضلع کولگام کے منی گام علاقے میں ڈی ڈی سی ممبر دیوسر ریاض احمد نے محکمہ ہوتھ سروس اور سپورٹس کے اشتراک سے علاقے کے مختلف کھیلوں کے کھلاڑیوں میںمیں کھیل کھود کا ساز سامان تقسیم کیا ہے۔ میر ارشد نے بتایاڈی ڈی سی ممبر نے رقومات فراہم کر کے25 ٹیموں میں سپورٹس کٹ،7 والی بال کوٹ،اور ایک کبڈی میٹ تقسیم کیا ہے اس سلسلے میں منی گام کولگام میں ایک تقریب منعقد ہوئی ہے ۔جس میں ایس ایس پی کولگام مہمان خصوصی کی حثیت سے شریک رہے جبکہ ایس ڈی پی او قاضی گنڈ اورڈی ایس پی ہیڈ کواٹر بھی موجود رہے ہیں ۔










