Tennis-Ball tournament in kulgam

کولگام میں ڈسٹرکٹ لیول ٹنسبال کرکٹ چمپئن شپ کا آغاز

کولگام/ / ضلع میں پہلی بار ٹنسبال کرکٹ چمپین شپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں لڈکے اور لڈکیوں کی ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں، اس ضمن میں ایڈشنل ڈپٹی کمشنر کولگام شوکت حسین بٹ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، انکے ہمراہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس آفسر کولگام غلام حسن لون، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ھائر سیکنڈری اسکول کولگام شری چاند کرشن، زونل فیزیکل ایجوکیشن آفسر ایچ سی گام ملک منظور، ٹنسبال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر مشتاق احمد ترکی اور جنرل سیکریٹری ٹنسبال کرکٹ ایسوسی ایشن کولگام ڈاکٹر محمد اکبر کے علاوہ ضلع کولگام کے کھلاڈیوں کی کافی تعداد نے شرکت کی، ایسوسی ایشن کے آرگینائزنگ سیکرٹری ڈاکٹر محمد اکبر نے بتایا ،کہ چمپین شپ سپورٹس کونسل جموں و کشمیر کے بینر تلے انعقاد کیا جارہا ہیں اور یہ چمپین شپ ٹنسبال کرکٹ ایسوسی ایشن کولگام اور محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کولگام کی اشتراک سے شروع کیا گیا ہیں، اس چمپین شپ میں ضلع کے 65 ٹیمیں حصہ لے رہے ہے۔ جس میں لڈکیاں اور لڈکیوں کی ٹیمیں اس ٹنسبال کرکٹ چمپینشپ میں کھیل رہے ہیں، یہ چمپین شپ آج سے باظابطہ طور پر شروع کیا گیا اور 30 اکتوبر تک جاری رہے گا، اس دوران کھلاڈیوں نے ضلع میں ایسا ٹورنامنٹ انعقاد کرنے پر ٹنسبال کرکٹ ایسوسی ایشن کولگام کا شکریہ ادا کیا، اور امید ظاہر کی کہ آیندہ بھی ایسے چمپین شپ کا انعقاد کیا جائے تاکہ یہاں کے کھلاڈیوں کو اپنے ٹیلنٹ دیکھنے کا موقع فراہم ہوگا۔