کولگام//وزارتِ مائیکرو سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) نے ضلع اِنتظامیہ اور ڈسٹرکٹ اِنڈسٹری سینٹر کولگام کے اشتراک سے آج منی سیکرٹریٹ کے نئے کانفرنس ہال میں پردھان منتری وشوکرما یوجنا پر ایک روزہ سمینار و بیداری پروگرام کا اِنعقاد کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام اَطہر عامر خان نے تقریب کی۔اِس تقریب میں جس کا مقصد شرکأپی ایم وشوکرما یوجنا کے فوائد کے بارے میںآگاہ کرنا تھا ۔ اِس میں پنچایت سیکرٹریوں او راِستفادہ کنندگان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اِس موقعہ پر اے ڈی ڈی سی بشیر احمد وانی، اے ڈی ایم ایس ایم اِی دیویندر کمار،اے سی ڈی جی ایم ڈی آئی سی راجیش کمار اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ایک روزہ پروگرام کے دوران مختلف ماہرین اور ریسورس پرسنوں نے سکیم، اس کی اہلیت کے معیار، فوائد اور درخواست کے عمل کے بارے میں قیمتی معلومات کا اِشتراک کیا۔شرکأ کی طرف سے اُٹھائے گئے سوالات اور خدشات کو بھی دور کیا گیا اور انہیں بہتر تفہیم فراہم کی گئی کہ وہ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ ترقی کے لئے اس سکیم سے کس طرح فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔اِس مو قعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے وشوکرما یوجنا کی اہمیت پر زور دیا اور تمام اہل استفادہ کنندگان تک پہنچنے پر زور دیا تاکہ وہ اس سکیم سے فائدہ اُٹھا سکیں۔یہ اشتراک کیا گیا کہ پی ایم وشوکرما سکیم ہندوستان کی ایک تبدیلی کی پہل ہے اور اِس سے 18 تجارتوں میں اَپنے ہاتھوں اور اوزاروں سے کام کرنے والے ہزاروں کاریگروں اور دستکاروں کو براہ ِراست فائدہ پہنچے گا۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ اِس سکیم میں 15,000 روپے کی ٹول کٹ مراعات، دستکاروں کو تربیت، تربیت کے دوران 500 روپے یومیہ، ایک لاکھ روپے (پہلی قسط) اور 2 لاکھ روپے (دوسری قسط) تک کولیٹرل فری کریڈٹ سپورٹ 5 فیصد رعایتی شرح سود پر، ڈیجیٹل لین دین کے لئے مراعات اور مارکیٹنگ سپورٹ سمیت متعدد فوائد فراہم کئے گئے ہیں۔










