کولگام//پولیس اور عوام کے بیچ بہتر تعلقات کو قائم و دائم رکھنے کے خاطر تھانہ پولیس دیوسر کولگام میں سماجی دوری کے اصولوں اور دیگر پروٹوکول کی پیروی کرتے ہوئے پولیس اور عوامی باہمی رابطے کا اجلاس منعقد ہوا ۔نمائندے کے مطابق میٹنگ کی صدارت ڈی وائی ایس پی پی کولگام شری اظہر راشدجے کے پی ایس نے کی جن کے ہمراہ ایس ایچ او پی ایس دیوسر اور دیگر افسران وعہدیداران کے علاوہ ۔اجلاس میںتھانہ پولیس دیوسر کے دائرہ اختیار میں آنے والے مختلف علاقوں کے معزز شہریوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران شرکاء نے پولیس کے ساتھ ساتھ سول انتظامیہ سے متعلق عوامی اہمیت کے مختلف امور پر روشنی ڈالی۔چیئرنگ آفیسر نے شرکا کو یقین دلایا کہ پولیس سے متعلق ان کی مسائل کو ترجیحی طور پر حل کیا جائے گا اور ان کے باقی مانند مسائل کو جلد از جلد ازالے کے لئے سول انتظامیہ کے محکموںکے پاس سے اٹھائے جائیں گے۔ میٹنگ کے دوران شرکا کو کووڈ19کے پھیلاؤ پر قابو پانے کیلئے اپنائے جانے والے احتیاطی تدابیر کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔چیئرنگ آفیسر نے لوگوں سے معلومات کا تبادلہ کرنے اور منشیات فروشوں اور دیگر شرپسندوں کی نشاندہی کرنے میں بھی تعاون کا مطالبہ کیا تاکہ پرامن ماحول پیدا ہوسکے۔ اجلاس میں شریک افراد نے معاشرتی برائیوں سے نمٹنے میں پولیس کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اس کے علاوہ ، شرکاء سے درخواست کی گئی کہ وہ ہر محاذ پر پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ معاشرے کے اندر جرم کا خاتمہ ہو۔










