drug arrest

کولگام میں منشیات فروش گرفتار

کولگام// کولگام میں منشیات کے کاروبار کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا ہے۔ اس کے علاوہ پہلے سے گرفتار منشیات فروش کے انکشاف پر15کلوگرام خشخاش پوست کوبھی برآمد کیا۔پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ کی پولیس پارٹی نے پٹرولنگ کے دوران ایک مشکوک شخص کو بیگ لے کر روکا۔ اس کی شناخت عابد احمد شاہ ولد محمد یوسف شاہ ساکن چورٹ کے طور پر ہوئی ہے۔ چیکنگ کے دوران اس کے قبضے سے400گرام چرس برآمدکئے ۔ اسے گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ حراست میں ہے۔اس کے مطابق ، پولیس اسٹیشن قاضی نے ایف آئی آر نمبر217/21کے تحت ایک کیس درج کیا اور تحقیقات شروع کی گئی ۔ اس طرح سے اور ایک کاروائی میں کلگام میں پولیس نے پہلے سے گرفتار منشیات فروش کے انکشاف پر ایک ممنوعہ مادہ برآمد کیا ہے۔پولیس اسٹیشن کولگام کے مقدمہ ایف آئی آر نمبر202/21کی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم عاشق حسین میر سکندر ولد عبدالحمید میر ساکن اوکی کولگام نے اپنے آبائی گاؤںمیں گاڑی میں اضافی مادہ کی موجودگی کا انکشاف کیا۔ اس سلسلے میں ڈی وائی ایس پی ہیڈکواٹر کلگام شری غلام محمد بٹ( جے کے پی ایس) کی قیادت میں ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او کولگام کے ساتھ مل کر مخصوص جگہ پر چھاپہ مارا اور ایک گاڑی (لوڈ کیریئر)میں بھری ہوئی15کلو خشخاش پوست برآمد کیا۔ جرائم کے کمیشن میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی ضبط کر لی گئی ہے۔اس سلسلے میںمزید تفتیش جاری ہے۔