کولگام میں عدم شناخت لاش برآمد

کولگام میں عدم شناخت لاش برآمد

سرینگر// شمس پورہ کولگام میں ریلوے ٹریک کے نزیدک ایک نالہ سے ایک شخص کی لاش پُراسرار طور پر پائی گئی ۔ لاش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔ ادھر دریائے جہلم میں چار روز قبل ایک نوجوان نے سیمنٹ کدل قمر واری سے کود کر خود کشی کرلی تھی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ہفتہ کے روز شمس پورہ علاقے میں ایک لاش برآمد کی گئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ شمس پورہ ریلوے سٹیشن کے نزدیک ایک نالہ میں لوگوں نے لاش دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا ۔ اس دوران پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر معاملے کی چھان بین شروع کردی ۔ ذرائع کے مطابق فوری طورپر مہلوک شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے البتہ پولیس مہلوک کی شناخت کے کام میں جٹ گئی ہے ۔ اس سلسلے میں پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔ ادھر دریائے جہلم میں چار روز قبل ایک نوجوان نے سیمنٹ کدل قمر واری سے کود کر خود کشی کرلی تھی ۔ مہلوک نوجوان کی لاش کو آج چار روز بعد پارہمپورہ سے برآمد کرلیا گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق چار روز قبل سیمنٹ کدل سرینگر قمر واری سے ایک نوجوان نے کود کر خود کشی کرلی تھی ۔ 16سالہ نوجوان جس کی شناخت مومن نصیر ولد نصیر احمد ساکن چھتہ بل سرینگر کے بطور بتائی جاتی ہے نے کسی وجہ سے زندگی سے تنگ آکر سمنٹ کدل سے کود کر جان دی تھی ۔ مہلوک نوجوان کی لاش کو ڈھونڈنے کی بسیار کوشش کی گئی تاہم کوئی کامیابی نہیں ملی تاہم آج ہفتہ کے روز مومن کی لاش پارمپورہ دریائے جہلم سے برآمد کی گئی ہے ۔ پولیس نے لاش کو آخری رسومات کیلئے لواحقین کے حوالے کردی ۔