کولگام میں ایک اور سیاسی لیڈر پر جنگجوئوں کا حملہ ،اپنی پارٹی کا زونل صدر دیو سر ہلاک

دیو //جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں جنگجوئوں نے ایک اور سیاسی لیڈر پر حملہ کر کے اپنی پارٹی کے زونل صدر حلقہ دیو سر کو ہلاک کیا ہے ۔سیاسی لیڈران پرپے در پے حملوں کی وجہ سے جنوبی کشمیر کے تمام سیاسی لیڈران میں خوف و دہشت کہ لہر دوڑ گئی ۔جنوبی کشمیر میں15روز سے کم وقت کے دوران 4سیاسی کار کنان اور لیڈروں کو گولی مار کر قتل کر دیا ہے گیا ۔کشمیرنیوز سروس کے مطابق جنوبی ضلع کولگام کے حلقہ انتخاب دیوسر علاقہ میں جمعرات کی شام مشتبہ جنگجوئوں نے اپنی پارٹی کے زونل صدر کولگام غلام حسن لون کوگھر کے نزدیک گولی مار کر حملہ کر دیا جس دوران کئی گولیاں جسم میں لگ جانے سے وہ شدیدزخمی ہوا ہے ۔اس دوران مزکورہ لیڈر کو فوری نزدیکی اسپتال منتقل کیاگیا جہاں موجودڈاکٹروں نے اُسکو مردہ قرار دے دیا ۔اس واقعے کے فورا بعدسیکورٹی فورسزنے پورے علاقہ کامحاصرہ کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔تازہ حملے اور ہلاکت کے بعد جنوبی کشمیر کے تمام سیاسی لیڈران کے دلوں میں شدید خوف و دہشت پایا جا رہا ہے خیال رہے اسے قبل صرف گزشتہ قریب پندرہ روز کے دوران جنوبی کشمیر میںسیاسی لیڈران پنچ میاں بیوی سمیت4افراد کو قتل کیا گیا ہے ۔سیاسی لیڈران پر بڑھتے حملوں کے بعد جنوبی کشمیر کے سیاسی لیڈران انتہائی خوفزدہ ہو ئے ہیں ۔ادھر اپنی پارٹی کے صدر سیدمحمدالطاف بخاری اورپارٹی کے دوسرے لیڈروںنے ضلع صدرکولگام غلام حسن کی مشتبہ جنگجوئیانہ حملے میں ہلاکت پرسخت صدمہ ظاہر کرتے ہوئے مہلوک کے لواحقین کیساتھ ہمدردی،یکجہتی اورتعزیت کااظہارکیا ۔واضح رہے کہ تازہ ترین قتل 17 اگست کو ہوا ، جب جنگجوئوں نے بی جے پی کے حلقہ انچارج ہوم شالی بگ کولگام جاوید احمد ڈار ولد محمد عبداللہ ڈار کو برازلو جاگیر کولگام میں گولی مار کر ہلاک کردیا۔جبکہ رواں سال9، اگست کو بی جے پی کشن مورچہ کے ضلعی صدر کولگام غلام رسول اور ان کی اہلیہ جواہرہ بانو جو کہ ایک پنچ بھی تھیں، اور ریڈوانی کولگام کے رہائشی تھے کو لال چوک اننت ناگ میں جنگجوئوں نے کرایہ کے مکان میں گھس کر قتل کردیا۔خیال رہے ۔