کولگام جھڑپ میں ایک جنگجو جاں بحق

بانڈی پورہ میں مارے گئے 3جنگجوئوں میں ایک مقامی 2غیر ملکی:آئی جی پی

سرینگر//جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان مسلح جھڑپ میں ایک عدم شناخت جنگجوجاں بحق ہوا ہے ۔اس دوران شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی میں جاں بحق تین جنگجو کی شناخت سے کشمیر زون کے انسپکٹر جنرل پولیس ( آئی جی پی )وجے کمار نے بتایا تینوں میں ایک واگہ سرحد سے 2018میں لوٹنے ولامقامی جنگجوئوں جبکہ دیگر غیر ملکی تھی ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں اتوار کی صبح فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان ایک مسلح تصادم آرائی میں ایک عدم شناخت جنگجوئوں جاں بحق ہوا ۔پولیس ذرائع نے بتایا فوج اور پولیس اور سی آر پی ایف نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران مونند نامی گائوں میں جنگجوئوں کی موجود گی کے حوالے اطلاع ملنے کے بعد اتوار کے صبح محاصرے میں لیا جس دوران یہاں علاقے میں تلاشی کاکارروائیاں شروع کی جس دوران یہاں طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک جنگجوئوں اس تصادم میں ایک جنگجو جاں بحق ہوا ہے۔۔ تاہم بتایا جاتا ہے کہ باقی جنگجوئوںفرار ہونے میں کامیاب رہے ۔انکونٹر کے بعد کشمیر پولیس نے ٹوئٹربشکریہ ٹوئٹرپولیس کے بیان کے مطابق ہلاک شدہ جنگجوئوںکی تحویل سے اسلحہ و گولی بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ تاہم عسکریت پسند کی شناخت ابھی تک نہیں ہوپائی ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک ایف آئی ا?ر زیر نمبر 46/2021 یاری پورہ پولیس اسٹیشن میں درج کیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔ادھر شمالی کشمیر کے ضلع باندی پورہ کے جنگلات میں سنیچر کے روز ہوئے تصادم آرائی میں تینوں جاں بحق جنگجوئوں کے حواکے سے آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے بتایا ان میں ایک مقامی لشکر جنگجوہے جو 2018میں واگی کے راستے کشمیر آیا تھا جبکہ دیگر دو غیر ملکی ہیں ۔انہوں نے بتایاخبر رساں ایجنسی نے انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر ، وجئے کمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ تین مقتول عسکریت پسندوں میں سے ایک کی شناخت سارق الطاف کے نام سے ہوئی ہے ، جو بانڈی پورہ سے تعلق رکھتا تھا جو لشکرتنظیم سے وابستہ ہے پولیس افسر نے مزید بتایا کہ ثملرآرگام کے علاقے میں فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے دیگر2 جنگجوغیر ملکی ہیں۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ گزشتہ روز آخری رسومات کے لئے سارق کے اہل خانہ کو بلایا گیا تھا ، اور ان تینوں کو ہندوارہ میں دفن کیا گیا تھا۔خیال رہے فوج کے13,14RRپیرا سپیشل فورس سی آر پی ایف نے گزشتہ دنوں علاقے کو محاصرے میں لے کر تینوں جنگجوئوں کو ایک تصادم میں مار گریا تھا۔علاقے میں تاہم آپریشن جاری ہے۔