Manooj sinha

کورونا گائڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والوں کوبخشا نہیں جاناچاہئے :لیفٹیننٹ گورنر

سرینگر//کرونا وائرس کی تیسری لہر کوروکنے اور اس وبائی بیماری کی چین تورنے کے لئے جموں کشمیرے لیفٹنٹ گورنر کی پولیس وسیول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ایک اور میٹنگ اس اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران لیفٹننٹ گورنرنے ویکسنیشن اور ٹیسٹنگ میں تیزی لانے اور کوونڈگائڈ لائن کی خلاف ورزی وناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جوکوئی بھی خلاف ورزی کرے اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ اے پی آ ئی کے مطابق کروناوائرس وبائی بیماری کی تیسری لہر کوروکنے اور اس بیماری کی چین توڑنے کے لئے جموں وکشمیرانتظامیہ کی جانب سے مزید اقدامات اٹھانے کے لئے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہاکی سربراہی میں اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی اس میٹنگ میں تمام ڈپٹی کمشنروں ایس ایس پیئز اور دوسرے اعلیٰ حکام نے شرکت کی،میٹنگ کے دوران لیفٹنٹت گورنر نے حکام کوویکسنیشن اور ٹیسٹنگ کے دائرہ کار کووسیع تر کیاجاناچاہئے تاکہ تیسری لہر کے جوامکانات ظاہرکئے جارہے ہے اس سے نمٹنے کے لئے لوگوںکومشکلوںکاسامناناکرناپڑے۔لیفٹننٹ گورنر نے کہا کہ جموںو کشمیرکاکوئی بھی شہری کروناوائرس وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے تیارکئے گئے ٹیکے سے محروم نہیں رہناہوگا اور اس سلسلے میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کوسختی کے ساتھ اقدامات اٹھانے چاہئے ،جبکہ ٹیسٹنگ کے دائرے کار کوبھی بڑھایاجاناچاہئے تاکہ ایسے افراد کے بارے میں پتہ چلے جو اس وبائی بیماری میں مبتلاہواور انہیں اس کی جانکاری نہ ہو۔لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ کروناوائرس کی وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے گائڈ لائن پر من وعن عمل کی جانی چاہئے اور جوکوئی بھی گائڈ لائن کی خلاف ورزی کرے گا اس کے ساتھ سختی سے نپٹاجائے ۔ لیفٹتنٹ گورنر نے کہا کہ زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے افرادکے ساتھ سختی کے ساتھ نپٹاجائے اور حکومت نے جوگائڈلائن واضح کی ہے اس پرمن وعن عمل کرائی جائے ۔ لیفٹننٹ گورنر نے اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران کہاکہ جموںو کشمیرمیں لوگوں کوکروناوائرس کی وبائی بیماری کے دوران بہترطبعی سہولیات فراہم کرنے میںکوئی بھی دقیقہ فرگزاشت نہیں کیاگیااور نہ ہی آئیندہ طبعی سہولیات فراہم کرنے میںکوئی کسرباقی چھوڑ دی جائیگی۔ انہوںنے کہاکہ اس وبائی بیماریک ی چین کوتوڑنے کے لئے لوگ حکومت کے ساتھ تعاون کرے تاکہ انہیں کسی بھی مشکل کاسامناناکرناپڑے ۔