نئی دہلی: ملک بھر میں قومی کورونا ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 207.13 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے جا چکے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کے روز بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3195034 افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔ اس کے ساتھ صبح 7 بجے تک ملک کے شہروں کو دو ارب سات کروڑ 13 لاکھ 71 ہزار 204 ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دروان کووڈ انفیکشن کے 16 ہزار 47 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 28 ہزار 261 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.29 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 4.94 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 19 ہزار 539 لوگوں کو کووڈ سے نجات ملی ہے۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 35 لاکھ 35 ہزار 610 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.52 فیصد ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین لاکھ 25 ہزار 81 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر ملک بھر میں 87 کروڑ 88 لاکھ 77 ہزار 90 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔










