بہار حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا سے ہلاک ہونے والے ہر شخص کے اہل خانہ کو 4-4 لاکھ روپے فراہم کئے جائیں گے۔ اس فیصلہ کو آج کابینہ سے منظوری فراہم کی گئی ہے۔
کورونا کے لئے 40 فیصد بید مختص کئے جائیں، نجی اسپتالوں کو دہلی حکومت کی ہدایت
دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کے مطابق دہلی حکومت نے نجی اسپتالوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے بستروں میں سے 40 فیصد کو کورونا کے مریضوں کے لئے مختص کریں۔ اس سے قبل گنجائش کے 10 فیصد کو کورونا کے لئے مختص کرنے کو کہا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال سرکاری اسپتالوں میں تقریباً 2 فیصد بستروں پر مریض زیر علاج ہیں۔
بہار کی نائب وزیر اعلیٰ رینو دیوی کورونا سے متاثر، نتیش کی ’سماج سدھار یاترا‘ ملتوی
بہار کی نائب وزیر اعلیٰ رینو دیوی کورونا وائرس سے متاثرہ پائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ مصنوعات وزیر سنیل کمار بھی کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، کورونا کی صورت حال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اپنی ’سماج سدھار یاترا‘ ملتوی کر دی ہے۔
ہندوستان میں کورونا کے 58 ہزار نئے کیسز، 500 سے زیادہ اموات
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 58097 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس دوران 15389 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 534 افراد کی جان چلی گئی۔










