نئی دہلی//جنوری 2020سے عالمگیروباء کوروناوائرس کیخلاف جاری جنگ میں بھارت نے ایک بڑا اوراہم سنگ میل عبورکرلیا ،کیونکہ ملک میں اب تک 100کروڑ یعنی ایک ارب لوگوں کوکورونامخالف ویکسین دی گئی ہے ۔ مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق کوویڈ ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹروی کے پال نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستان میںکووڈ19کیخلاف جاری مہم کے تحت اب تک100افرادکو ویکسین کی خوراکیں دی گئی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ بھارت کورونامخالف ٹیکہ کاری میں 100کروڑکا سنگ میل عبور کر چکاہے۔ کوویڈ ٹاسک فورس کے سربراہ وی کے پال ،جو کہ نیتی آیوگ کے رکن ہیں،نے خبررساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کوبتایاکہ 100کروڑ افرادکی ٹیکہ کاری مکمل کرنا ایک قابل ذکر کارنامہ ہے،کیونکہ ہمارے پروگرام کے یہ ہدف صرف9 ماہ کی مختصر مدت میں حاصل کیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت میں جو ویکسین تیار کی گئی ہیں ان کے ذریعے یہ ہدف حاصل کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سب سے زیادہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ100 کروڑ افراد کو دی گئی کوروناویکسین بھارت میں تیار کی گئی ہیں۔ کوویڈ ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹروی کے پال ، جو کورونا وائرس وبائی امراض کے خلاف جنگ میں حکومت کی کوششوں میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں ، نے پی ٹی آئی کو مزید بتایاکہ آگے بڑھتے ہوئے ، اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ جو بالغ افراد ویکسین کے اہل ہیں ، اُنہیں اپنی پہلی خوراک ضرور ملنی چاہیے اور یہ ہمارے ملک کی آبادی 25 فیصدہے۔ڈاکٹر وی کے پال کاساتھ ہی کہناتھاکہہمیں ان افراد کو یقینی بنانا چاہیے جن کی ویکسین کی دوسری خوراک باقی ہے۔انہوںنے لوگوں سے اپیل کے اندازمیں کہاکہ براہ کرم دوسری خوراک ضرورلیں۔ڈاکٹر وی کے پال نے واضح کیاکہ دوسری خوراک کے بغیر ، حفاظتی ٹیکے مکمل نہیں ہوتے ، آپ مکمل طور پر محفوظ نہیں ہیں۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جب تک ہماری قوم کے تمام بالغ افراد کی مکمل حفاظتی ٹیکہ کاری حاصل نہیں ہو جاتی تب تک ہندوستان مکمل طور پر محفوظ نہیں ہے۔










