dooran

کوئی یاترا قافلہ 31؍ جولائی کو بھگوتی نگر کیمپ جموں سے روانہ نہیں ہوگا

جموں//یاترا کے راستوں پر خراب موسمی حالات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر جاری شری اَمرناتھ جی یاترا کا قافلہ 31 ؍جولائی 2025 ء کو بھگوتی نگرجموں سے روانہ نہیں ہوگا۔صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار نے کہا،’’یاترا کے علاقوں میں شدید بارش کے باعث بیس کیمپس سے یاتریوں کی آواجائی متاثر ہوئی ہے۔ اِس لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 31 ؍جولائی 2025 ء کو بھگوتی نگر جموں سے کسی بھی قافلے کو بیس کیمپ با ل تل او رننون کی طرف جانے کی اِجازت نہیں دی جائے گی۔’’ شری اَمرناتھ جی یاترا ۔2025 کے دوران اَب تک زائد اَز3.935 لاکھ یاتری پوتر گپھا میں درشن کر چکے ہیں۔