کوئلہ کمپنیوں کے پاس وافر مقدار میں کوئلہ کا ذخیرہ دستیاب ہے:کوئلہ وزارت

کوئلہ کی ڈھلائی کیلئے ریلوے نے منسوخ کیں 42 مسافر ٹرینیں

نئی دہلی: ملک بھر میں کوئلہ کا بحران گہرا ہو گیا ہے۔ اس کے پیش نظر انڈین ریلوے نے ملک بھر کی الگ الگ زون میں 42 مسافر ٹرینیں منسوخ کی ہیں تاکہ ان کی جگہ مالبردار گاڑیوں کے پھیرے بڑھائے جائیں اور بجلی پیداوار کے پلانٹوں تک کوئلہ کی فراہمی جلد جلد کی جا سکے۔ ملک بھر کے کئی بجلی پلانٹوں کے پاس ضروری 21 دن سے بھی کم کوئلہ کا ذخیرہ باقی ہے۔ کچھ مقامات پر تو ایک دن کا ہی کول اسٹاک باقی ہے۔ریلوے سے جاری تازہ احکامات میں کہا گیا ہے کہ 42 ٹرینیں اگلے حکم تک منسوخ کی جاتی ہیں۔ ان میں سے 34 ٹرینیں ساؤتھ ایسٹ سینٹرل ریلوے اور اور 8 ٹرینیں ناردرن ریلوے زون کی ہیں۔ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں ارکان پارلیمنٹ میں مخالفت کےک بعد چھتیس گڑھ کی 3 منسوخ ٹرینوں کو بحال بھی کیا گیا ہے۔ہندوستان میں تھرمل پاور پلانٹ میں کوئلہ کے اسٹاک اور بڑا بحران سامنے آیا ہے۔ لہذا، جنگی سطح پر کوئلہ کی ڈھلائی کے لئے قدم اٹھائے جا رہے ہیں۔دریں اثنا، دہلی کے وزیر توانائی ستیندر جین نے کہا کہ پورے ملک میں کوئلہ کی شدید قلت ہے، کوئی بیک اپ نہیں ہیں، بجلی کا ذخرہ نہیں کیا جا سکتا۔ آج مقامات پر ایک دن ہی کوئلہ باقی ہے جبکہ 21 دنوں کا کوئلہ ہونا چاہئے تھا۔ دہلی کے اندر ہماری کوئی پیمنٹ پینڈنگ نہیں ہے۔ مرکزی حکومت کوئلہ کی ریکس میں اضافہ کرے۔ تال میل کی کمی ہے اور اس کے درست کرنا ہوگا۔