سرینگر//کوئلہ کی وزارت نے کہا ہے کہ ملک میں کوئلہ کمپنیوں کے پاسوافر مقدار میں کوئلہ کا ذخیرہ دستیاب ہے۔ وزارت نے کہا کہ کول انڈیا لمیٹڈ کے پاس56 اعشاریہ سات ملین ٹن کوئلہ کا ذخیرہ موجود ہے‘ جبکہ کمپنی کے پاس چار اعشاریہتین ملین کوئلہ دستیاب ہے۔ وزارت نے یہ بھی کہا ہے کہ محدود استعمال کے کوئلہ بلاکوںکے پاس لگ بھگ دو اعشاریہ تین میٹرک ٹن کوئلہ کا ذخیرہ ہے۔ حکومت نے ملک بھر میں کوئلہسے لدے ڈبوں کی آمد ورفت کو ترجیح دینے کی خاطر‘ کئی مسافر ٹرینیں کینسل کردینے کابھی فیصلہ کیا ہے تاکہ تھرمل بجلی گھروں کی مانگ کو پورا کیا جاسکے۔ ٹرینوں کو منسوخکرنے کا عمل غیر ترجیحی سیکڑوں اور کم بھیڑ بھاڑ والے روٹس پر کیا گیا ہے۔کوئلہ کی وزارت نے کہا ہے کہ کول انڈیا لمیٹڈ نے اس مہینیکوئلہ کی پیداوار میں گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے 27 اعشاریہ دو فیصد کا اضافہکیا ہے جبکہ دوسری جانب کوئلہ کی نقل وحمل میں پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد تک کا اضافہ ہواہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ بھارتی ریلویز‘ پورے ملک کی بجلی تیار کرنے والی کمپنیوں تککوئلہ کا ذخیرہ پہنچانے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔










