کنگن میں گاڑی الٹنے سے ڈوڈہ کے8مزدور زخمی

سرینگر // کنگن میں گاڑی الٹنے سے 8افراد زخمی ہوگئے۔ کے این ایس کے مطابق مرگنڈ کنگن میں جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب ایک ٹیمپو ٹراولر زیر نمبرJK10/7721ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگیا جس کے نتیجہ میں گاڑی الٹ گئی۔ گاڑی میں سوار ڈرائیور سمیت 8مزدور زخمی ہوگئے۔ حادثہ میں زخمی ہونے والوں کی شناخت ڈرائیور غلام عباس نلوی، امیتاز احمدولد شکیل احمد، نواز احمد ولد محمد عبداللہ، تنویر احمد ولد محمد عبداللہ ، ادریس احمد ولد غلام محمد، شکیل احمد ولد ممتاز پرے، محمد شفیع ولد محمد سلطان اور محمد اقبال ولد عبدالرحمان ساکنان ڈوڈہ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کوفوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کنگن پہنچایا جہاں سے 2زخمیوں کومزید علاج و معالجہ کیلئے سکمز صورہ منتقل کیاگیا۔ اس دوران پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔