کنگس فٹ بال ٹورنا منٹ کا افتتاح

سرینگر / /کنکس فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح ہوا اور پہلا میچ ایچ ایف سی یدی پورہ اور کوٹ روڑ ایف سی سرینگر کے درمیان کھیلا گیا ۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب پر شائقین کی خاصی تعداد موجود تھی ۔جبکہ فٹ کلب کے چیرمین محمد اشرف اور ان کے ہمراہ مظفر احمد ،عبدالرشید ،غلام حسن میراور بشیر احمد بطور مہمانان خاص تھے ۔نمائندہ کے مطابق ٹورنا منٹ کا پہلا میچ ایچ ایف سی یدی پورہ اور کورٹ روڑ ایف سی سرینگر کے درمیان کھیلا گیا ۔اس میچ میں ایچ ایف سی یدی پورہ نے ایک گول کیا تھا جبکہ کورٹ روڑ ایف سی سرینگر نے دو گول کرکے ایک گول کے اضافہ سے جیت درج کی اور فاتح ٹیم کے کھلاڑی معصیب احمد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔اس موقعہ پرمحمد اشرف نے بتایا کہ ان کو خوشی ہورہی ہے کہ ان کے پاس کھلاڑی آرہے ہیں اور کھیل کود کے ساتھ دلچسپی رکھتے ہیں ۔انہوں نے خواہش ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ شہرودیہات کے کھلاڑی ان کے ساتھ رابط کریں اور وہ اس سے زیادہ بھی مواقعے فراہم کریں گے ۔جبکہ مین آف دی میچ معصیب نے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پہلی بار گائوں میں کھلتے ہیں لیکن ان کو بہت اچھا لگا اور اب وہ بار بار اس میدان کھیلنے کی خواہش رکھیں گے ۔اس موقعہ پر فاتح ٹیم اور مین آف دی میچ قرار دئے گئے کھلاڑی کو انعامات سے نوازا گیا ۔