سری نگر//کمشنر سیکرٹری فلوی کلچ ، باغات و پارکس شیخ فیاض نے یوٹی کے کسانوں کے لئے منافع بخش کاروبا ر کے طور پر کمر شل فلوری کلچر کو فروغ دینے سے متعلق ایک میٹنگ طلب کی۔میں میں محکمہ کے اعلیٰ اَفسران نے شرکت کی ۔ اِس کے علاوہ ای وائی کنسلٹنسی کے ماہرین نے بھی یوٹی میں تجارتی فلوری کلچر کے امکانات اور گنجائش سے متعلق کئی اہم اَمور پرغور و خوض ہوا۔ اِس کے علاوہ فارمرس پروڈکشن آرگنائزیشن ( ایف پی او ) کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔کمشنر سیکرٹری نے پیدوار ی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے کلسٹر اپروچ کو اَپناتے ہوئے پھولوں کی کمرشل کاشت کے تحت رقبے کو مزید وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔اُنہوں نے مزید کہاکہ جموں وکشمیر میں فلوری کلچر کی صنعت کے لئے بہت زیادہ گنجائش ہے کیوں کہ یہاں پھولوں کی نشو و نما کے لئے اچھی مٹی اور موسم کے ساز گار ماحول کی وجہ سے معیاری پھول پیدا کرسکتے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ کسن کریڈٹ کار ڈ سکیم کے تحت فلوری کلچر فصلوں کے لئے مالی اعانت سکیل کو پہلی بار جموںوکشمیر یوٹی میں منظور ی دی گئی ہے ۔ لہٰذا پھولوں کے کاشتکاروں کو اِس کے فوائد حاصل کرنے کے لئے آگاہ کیا جاسکتا ہے ۔کمشنر سکریٹری نے افسران پر زور دیا کہ وہ مرکز ی معاونت والی سکیموں سے متعلق معلومات کو بروقت باہمی نشو و نما کو یقینی بنائیں ۔










