کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود نے صوبہ کشمیر میں جاری سکیموں اور منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود نے صوبہ کشمیر میں جاری سکیموں اور منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

شفافیت ، بروقت اور جذبے سے خدمات کی فراہمی پر زور

سری نگر//کمشنر سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود سرمد حفیظ نے سول سیکرٹریٹ سری نگر میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی جس میں کشمیر ڈویژن میں جاری سکیموں اور منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ کے شروعات میں ڈائریکٹرسماجی بہبود کشمیر محمد اکبر وانی نے ایک تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی جس میں فلیگ شپ سکیموں، بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں اور سروس ڈیلیوری سسٹم میں اِصلاحات کی عمل آور کی صورتحال کو اُجاگر کیا گیا۔کمشنر سیکرٹری نے پنشن سکیم اور میریج اسسٹنس سکیم کی بروقت اور شفاف عمل آوری پر زور دیتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ تمام مستفیدین کو بلا تاخیر حقوق مل جائیں۔ اُنہوں نے اَفسران کو عوام کے تئیں ہمدردی اور جذبے سے کام کرنے کی ہدایت بھی دی۔میٹنگ میں ’نشا مُکت بھارت ابھیان ‘کو مؤثر بنانے پر خاص زور دیا گیاجس کے تحت منشیات کے اِستعمال کی روکتھام اور سماجی بیداری سے متعلق عملی اَقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یو ٹی کیپکس بجٹ کے تحت بنیادی ڈھانچے کی ترقیاتی منصوبوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل اور فنڈز کے مؤثر اِستعمال کی ہدایات دی گئیں۔ایس آئی پی آئی ڈِی سکیم، اُولڈ اِیج ہومز (اننت ناگ اور گاندربل)، ابھی نندہ ہوم کے تحت پروجیکٹوں کا آپریشنل اور بنیادی ڈھانچہ کی بہتری کے لئے جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں این جی اوز کے زیر انتظام سینئر سٹیزن ہومز، اقلیتی اور مرکزی معاونت والی سکالر شپس اور نیشنل سوشل اسسٹنس پروگرام (این ایس اے پی) کے تحت پنشن کی اَدائیگی سے متعلق رِپورٹوں پر بھی غوروخوض کیا گیا۔ متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی گئی کہ تمام زیر اِلتوأ معاملات کو جلد از جلد نمٹایا جائے اور اِستفادہ کنندگان کے اکاؤنٹس سے موبائل نمبرز جوڑنے کو یقینی بنایا جائے۔پی ایم۔جے وِی کے وی (تعلیم)، پی ایم اے وائی۔جی (اننت ناگ میں ایس سی گاؤں کی وِی ڈِی پی تیاری) اور سری نگر میں نئی شروعات (بیگری ہوم) پروجیکٹ پر بھی پیش رفت کی گئی۔مزید برآں،جن سوگم پورٹل ، عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی پیش رفت اور نااہل کیسوں کو خارج کرنے کے عمل کو بھی زیر غور لایا گیا تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔میٹنگ میں سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود ، کمشنر برائے معذور افراد، ڈائریکٹر فائنانس، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جے کے رِی ہبیلی ٹیشن کونسل، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ، این آئی سی حکام، جے کے بینک نمائندگان اور صوبہ کشمیر کے تمام اَضلاع کے ڈِسٹرکٹ سوشل ویلفیئر اَفسران نے شرکت کی۔