ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے ضرورت مندوں اور بے سہارا لوگوں میں کھانے کی اشیاء تقسیم کیں

کمشنر سیکرٹری آر ڈی ڈی نے ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ یو ٹی کیپیکس بجٹ 2022-23 کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا

جموں//کمشنر سیکرٹری محکمہ دیہی ترقی اور پنچائتی راج مندیپ کور نے آج جموں و کشمیر کے تمام ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ ایک آن لائین میٹنگ کی صدارت کی تا کہ یو ٹی کیپیکس بجٹ 2022-23 کی تشکیل پر غور کیا جا سکے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنروں سے کہا کہ وہ نظر ثانی شدہ رہنما خطوط کے مطابق منصوبہ تیار کریں اور اسے تین دن کے اندر جانچ کر کے جموں اور سرینگر کے ڈائریکٹوریٹ میں جمع کرائیں ۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ اسے پی ایم ایم آئی سیل پورٹل میں اپ لوڈ کرنے کے علاوہ ماہانہ پروگریس رپورٹ ( ایم پی آر ) کو ویب سائٹ پر باقاعدگی سے اپ لوڈ کریں ۔ کمشنر سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنروں پر زور دیا کہ وہ ایم جی نریگا کے لیبر اجزاء کے تحت دستیاب فنڈز کے ساتھ مل کر کام کریں تا کہ روزی روٹی کے مواقع پیدا ہوں اور دیہی لوگوں کی سماجی و اقتصادی حیثیت کو بلند کیا جا سکے ۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ آبی ذخائیر کی مرمت اور از سر نو تعمیر سے متعلق کاموں کو شامل کرنے پر خصوصی توجہ دیں تا کہ پانی کی قلت کی پریشانیوں کو دور کیا جا سکے ۔ کمشنر سیکرٹری نے منصوبہ تیار کرتے ہوئے ضرورت کے مطابق کاموں کو ترجیح دینے پر زور دیا اور مزید کہا کہ جو کام ایک سال کے اندر مکمل ہونے جا رہے ہیں انہیں اولین ترجیح دی جائے گی جبکہ جن کاموں میں ایک سال سے زیادہ وقت لگے گا انہیں اگلی ترجیح دی جائے گی ۔ انہوں نے افسران سے پلان کے ساتھ فزیبلٹی رپورٹ منسلک کرنے کو بھی کہا ۔